پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف پارٹی عہدے سے مستعفی

ان کی جگہ میاں نواز شریف دوبارہ پارٹی صدارت سنبھالیں گے

Web Desk

وزیراعظم شہباز شریف پارٹی عہدے سے مستعفی

ان کی جگہ میاں نواز شریف دوبارہ پارٹی صدارت سنبھالیں گے

نواز شریف کی نااہلی کے بعد شہباز شریف صدر بنے تھے۔
نواز شریف کی نااہلی کے بعد شہباز شریف صدر بنے تھے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

شہباز شریف اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر تھے، جنہوں نے اپنا استعفیٰ اپنے قائد میاں نواز شریف کو ارسال کردیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہمسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت 18 مئی کو طلب کرلیاگیا ہے۔

اجلاس ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں طلب کیا گیا ہے جس کے لیے پارٹی کےسیکریٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو میٹنگ کا نوٹس ارسال کردیا۔

ذرائع کے مطابق مجلس عاملہ اجلاس  پارٹی قائد نواز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کرے گی۔

بعدازاں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل 28 مئی کو نواز شریف کی صدارت کی توثیق کرے گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے  28 جولائی 2017 کو شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

جس کے بعد 21 فروری کو عدالت نے انتخابی اصلاحات مقدمے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا تھا۔

چنانچہ مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کو پارٹی کا تاحیات قائد جب کہ شہباز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا  صدر مقرر کردیا تھا۔

تاہم صدارت سنبھالنے کے باوجود پارٹی امور کے فیصلے قائد نواز شریف ہی کیاکرتے تھے۔

تازہ ترین