انڈیا

بھارت: انتخابی ریلی میں راہول گاندھی کی شادی کا ذکر کیسے؟

راہول گاندھی نے مسکرا کر جواب بھی دیا۔

Web Desk

بھارت: انتخابی ریلی میں راہول گاندھی کی شادی کا ذکر کیسے؟

راہول گاندھی نے مسکرا کر جواب بھی دیا۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بھارت میں عام انتخابات کا سلسلہ جاری ہے، 7 مراحل پر مشتمل یہ انتخابات جون میں پایہ تکمیل تک پہنچیں گے جس کے بعد نتائج کا علان کردیا جائے گا۔

انتخابی ریلیوں میں سیاسی نعرے، وعدے اور طرح طرح کے تنازعات تو سامنے آہی رہے ہیں لیکن کانگریس کی ایک ریلی میں پارٹی رہنما راہول گاندھی کی شادی کا ذکر بھی چِھڑ گیا۔

انتخابات میں رائے بریلی سے کانگریس کے امیدوار راہول گاندھی نے آج اترپردیش کے حلقے میں انتخابی ریلی کے دوران پرجوش انداز میں تقریر کی۔

تقریر کے اختتام پر انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ 'کیا سوال ہے؟' تو ہجوم کی جانب سے اُن سے سوال کیا گیا کہ وہ کب شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

شادی کے سوال پر راہول گاندھی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ 'اب جلدی ہی کرنی پڑے گی'۔

ماضی میں رائے بریلی سے کانگریس کے کئی رہنما جیت چکے ہیں، راہول گاندھی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا رائے بریلی سے 100 سال پرانا رشتہ ہے۔

رائے بریلی میں راہول گاندھی کا مقابلہ کانگریس سے دستبردار ہوکر بی جے پی میں شامل ہونے والے دنیش پرتاپ سنگھ سے ہوگا۔

رائے بریلی میں پولنگ 20 مئی کو ہوگی، 2019 کے انتخابات میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے 5 لاکھ 34 ہزار 918 ووٹ حاصل کرکے اس حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی، ان کے حریف دنیش پرتاپ سنگھ نے 3 لاکھ 67 ہزار 740 ووٹ حاصل کیے تھے۔

تازہ ترین