ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر نمبر محفوظ کیے بغیر میسج کیسے بھیجیں؟

میسجنگ کیلئے وصول کنندہ کا نمبر محفوظ کرنا لازمی نہیں۔

Web Desk

واٹس ایپ پر نمبر محفوظ کیے بغیر میسج کیسے بھیجیں؟

میسجنگ کیلئے وصول کنندہ کا نمبر محفوظ کرنا لازمی نہیں۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

میٹا کی زیر ملکیت انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ دنیا بھر میں لوگوں کے رابطے کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔

بسا اوقات واٹس ایپ پر کسی ایسے نمبر پر فوری میسج بھیجنا دردِ سر بن جاتا ہے جو آپ کے موبائل میں محفوظ نہ ہو کیونکہ واٹس ایپ پر میسج بھیجنے کے لیے آپ کو وصول کنندہ کا نمبر محفوظ کرنا پڑے گا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 3 طریقے ایسے بھی ہیں جن کے ذریعے آپ مطلوبہ نمبر کو محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ میسج بھیج سکتے ہیں۔

خود کو نمبر بھیجیں

ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ مطلوبہ نمبر کو کاپی کریں اور اسے 'Chat with Yourself' میں جاکر اپنے آپ کو بھیج دیں۔

نمبر کا رنگ نیلا ہونے کے بعد اس پر کلک کریں اور 'chat with' کا آپشن منتخب کریں، جس کے بعد ایک نئی چیٹ کھل جائے گی اور آپ اس نمبر پر میسج بھیج سکیں گے۔

واٹس ایپ لنک

دوسرا طریقہ واٹس ایپ لنک بنانا ہے جوکہ wa.me لنک کے نام سے جانا جاتا ہے، آپ ویب براؤزر میں https://wa.me/yourPhoneNumber ٹائپ کرکے لنک بنا سکتے ہیں۔

اس میں 'yourPhoneNumber' کی جگہ وہ نمبر لکھ دیں جس پر آپ پیغام بھیجنا چاہتے ہیں، نمبر کے ساتھ اس ملک کا کوڈ بھی شامل کریں۔

یہ کرنے کے بعد لنک پر کلک کریں اور ‘Continue to Chat’آپشن منتخب کریں جس کے بعد نمبر محفوظ کیے بغیر آپ اس نمبر پر میسج بھیج سکیں گے۔

گروپ چیٹ

فون نمبر محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے کا تیسرا طریقہ گروپ چیٹ کے ذریعے ممکن ہے۔

اس کے لیے آپ واٹس ایپ کا وہ گروپ کھولیں جہاں وہ شخص بھی ممبر ہو جس کو آپ میسج کرنا چاہتے ہیں، نمبر پر کلک کریں اور 'message' کا آپشن منتخب کریں، جس کے بعد ایک چیٹ ونڈو خود بخود کھل جائے گی جہاں سے آپ اس کو باآسانی پیغام بھیج سکیں گے۔

تازہ ترین