انفوٹینمنٹ

بیٹی کی پیدائش کے بعد زارا نور عباس کی کام پر واپسی

صارفین کی جانب سے زارا کے بولڈ لک پر تنقید کا سلسلہ جاری

Web Desk

بیٹی کی پیدائش کے بعد زارا نور عباس کی کام پر واپسی

صارفین کی جانب سے زارا کے بولڈ لک پر تنقید کا سلسلہ جاری

زارا نور/ انسٹاگرام
زارا نور/ انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس صدیقی بیٹی کی پیدائش کے بعد دوبارہ کام پر واپسی کر کے خوش ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کر کے اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا کہ اب چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں اور وہ پھر سے کام پر جارہی ہیں۔

زارا کی جانب سے جاری کی جانے والی تصویر کار سیلفی ہے، جس میں زارا کو نیلے رنگ کے آرام دہ سلیو لیس مغربی طرز کےلباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 

 انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس تصویر پر صارفین کے تبصروں پر نظر دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے کہ عوام کو نئی نویلی ماما زارا کا یہ انداز ایک آنکھ نہ بھایا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انسٹاگرام یوزر حسنین شاہ لکھتے ہیں 'اب آپ پہلے جیسی نہیں ہیں '۔مریم لکھتی ہیں 'شرم کریں آپ مسلمان ہیں'۔ 

زارا کی پوسٹ پر آگ بگولہ ہوتے ہوئے ثنا نامی یوزر کا کہنا تھا کہ 'جن کے والدین شادی سے پہلے سخت ہوتے ہیں جیسے زارا بتاتی ہیں کہ ان کے والد سخت مزاج تھے انہیں شادی کے بعد جب آزادی ملتی ہے تو شرم لحاظ سب بھول جاتی ہیں'۔

واضح رہے کہ اسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں 27 مارچ  کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی تھی۔

تازہ ترین