اسکینڈلز

سلمان خان کا برسوں پرانا خط منظرِ عام پر آگیا

آپ میری فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں گے تو اُس دن میرے کیریئر کا اختتام ہوگا۔

Web Desk

سلمان خان کا برسوں پرانا خط منظرِ عام پر آگیا

آپ میری فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں گے تو اُس دن میرے کیریئر کا اختتام ہوگا۔

سلمان خان کا 34 برس پرانا خط وائرل
سلمان خان کا 34 برس پرانا خط وائرل

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا 34 سال قبل لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے دور میں جہاں معروف شخصیات کو دیکھا آسان ہوگیا ہے وہیں ماضی میں ان ہستیوں سے ملنا تو دور کی بات انکو دیکھنا محض اسکرین پر ہی ممکن تھا۔

اور اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ اس زمانے میں موبائل فونز کی جگہ خط اور میل کے ذریعے اپنے عزیزوں کی خیریت دریافت کی جاتی تھیں۔

ماضی کے اس سنہرے دور میں ہمارے آج کے فنکار بھی موجود تھے جنہوں نے خطوط اور میل کا زمانہ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی مثال گردش کر رہی ہے جس میں اداکار سلمان خان کا اپنے مداح کو لکھا گیا خط وائرل ہے جو تقریباً 34 سال قبل اپریل 1990  میں لکھا گیا تھا۔

سلمان خان کا برسوں پرانا خط منظرِ عام پر آگیا

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل یہ خط سلمان خان کی فلم ’میں نے پیار کیا’ کی شاندار کامیابی کے بعد منظر عام پر آیا تھا۔

سلمان خان نے یہ خط اپنے مداحوں کے لیے لکھا تھا، اداکار نے لکھا کہ ’سب سے پہلے تو مجھے قبول کرنے اور میرے پُرستار ہونے کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں پوری محنت اور لگن سے کام کررہا ہوں، میں اپنی ساری توجہ اپنے کام پر مرکوز کررہا ہوں‘۔

سلمان خان نے خط میں لکھا تھا کہ میں اگلی فلموں کے لیے بہترین اسکرپٹ کا انتخاب کروں گا کیونکہ میں یہ جانتا ہوں کہ اب میری ہر فلم کا موازنہ میری فلم ’میں نے پیار کیا ‘ سے کیا جائے گا۔

انہوں نے لکھا کہ لہٰذا آپ جب بھی میری نئی فلم سے متعلق کوئی اعلان سُنیں تو یقین رکھیں کہ یہ ایک اچھی فلم ہوگی، میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ مجھ سے محبت کرتے رہیں گے کیونکہ جس دن آپ مجھ سے محبت کرنا چھوڑ دیں گے اور آپ میری فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں گے تو اُس دن میرے کیریئر کا اختتام ہوگا۔

سلمان خان نے مزید لکھا کہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہی ہم اسٹار بنتے ہیں، آپ میری ذاتی زندگی کے بارے میں سب کچھ ہی جانتے ہیں، اسی لیے میرے پاس اس حوالے سے کہنے کے لیے بہت کچھ نہیں ہے، میں صرف ایک بات جانتا ہوں کہ آپ نے مجھے قبول کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1988 میں کیا ان کی دوسری فلم ’میں نے پیار کیا‘ تھی جس میں انہوں نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

بعدازاں  انہوں نےمداحوں سے اپنا وعدہ پورا  کرتے ہوئے انہیں صنم بے وفا، ساجن، پتھر کے پھول، قربان اور ہم آپ کے ہیں کون جیسی بے حد کامیاب فلمیں پیش کیں۔

تازہ ترین