انڈیا

بی جے پی کی انتخابی مہم کی ویڈیو میں مسلمانوں کی تضحیک

ویڈیو میں راہول گاندھی تمام 'فنڈز' مسلم حلیے والے چوزے کو کھلاتے ہیں۔

Web Desk

بی جے پی کی انتخابی مہم کی ویڈیو میں مسلمانوں کی تضحیک

ویڈیو میں راہول گاندھی تمام 'فنڈز' مسلم حلیے والے چوزے کو کھلاتے ہیں۔

(فوٹو: سوشل میڈیا)
(فوٹو: سوشل میڈیا)

بھارت میں عام انتخابات کے پیشِ نظر وزیراعظم نریندر مودی اور اُن کی جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) کھلے عام مسلم دشمنی پر اُتر آئے ہیں۔

ووٹ بینک بڑھانے کے لیے مسلم مخالف کارڈ کھیلنے کے حوالے سے نریندر مودی ہمیشہ سے بدنام ہیں، اب بی جے پی کی انتخابی مہم کی ایک تازہ کارٹون ویڈیو میں باقاعدہ طور پر مسلمانوں کی تصحیک کی گئی ہے۔

17 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں بی جی پی کی حریف جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو ایک گھونسلے میں 'مسلم' لیبل والا ایک بڑا انڈا دیگر انڈوں کے ساتھ رکھتے ہوئے دکھایا گیا۔

اس انڈے میں سے مسلم حلیے والا ایک چوزہ نکلتا ہے جو باقی 3 انڈوں میں سے نکلنے والے چوزوں کو گھورتے ہوئے دیکھتا ہے۔

اس کے بعد ویڈیو میں راہول گاندھی کو تمام 'فنڈز' مسلم حلیے والے چوزے کو کھلاتے ہوئے دکھایا گیا، جو ایک دم بڑا ہوجاتا ہے اور باقی تینوں کو گھونسلے سے باہر پھینک دیتا ہے۔

یہ ویڈیو واضح طور پر حال ہی میں ایک انتخابی ریلی کے دوران مودی کی جانب سے دیے جانے والے مسلم مخالف بیان کی نمائندگی کرتی ہے  جس میں انہوں نے مسلمانوں کو مبینہ طور پر زیادہ بچے پیدا کرنے والے اور درانداز قرار دیا تھا۔

راجستھان کے بانسواڑہ میں تقریر کے دوران مودی نے کہا تھا کہ کانگریس کا انتخابی منشور کہہ رہا ہے کہ وہ ماں، بہنوں کے سونے کا حساب کریں گے اور پھر اسے اُن سے چھین کر مسلمانوں کو بانٹ دیں گے۔ 

اِس کارٹون ویڈیو کے خلاف کانگریس نے الیکشن کمیشن میں شکایت بھی درج کروادی ہے، اس میں کہا گیا کہ مذکورہ ویڈیو میں دشمنی اور نفرت کے جذبات کو فروغ دیا گیا، یہ سمجھ سے باہر ہے کہ ریاستی سطح کی میڈیا مانیٹرنگ کمیٹی نے بی جے پی کی جانب سے اپ لوڈ کردہ اِس ویڈیو کو کیسے منظور کیا۔

کانگریس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بی جے پی کے اِس عمل کا واضح ہدف فسادات بھڑکانے اور مختلف مذاہب کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا ہے۔

تازہ ترین