پاکستان

سفاک خاتون نے بہن کے بچوں پر چھری کے وار کرکے آگ لگادی

بچوں میں 8 سالہ رضوان، 7 سالہ عرفان، اور 3 سالہ مصباح شامل تھے۔

Web Desk

سفاک خاتون نے بہن کے بچوں پر چھری کے وار کرکے آگ لگادی

بچوں میں 8 سالہ رضوان، 7 سالہ عرفان، اور 3 سالہ مصباح شامل تھے۔

تینوں بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تینوں بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے علاقے جمال سرور میں خالہ نے مبینہ طور پر تین کم سن بھانجوں اور بھانجی پر چھری کے وار کرنے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

بچوں کے والد عبدالقادر ولد اللہ بخش درانی نے ریسکیو 1122 کو فون کر کے بتایا کہ وہ اور اس کی بیوی گھر سے باہر تھے جبکہ ان کے تین بچے اپنی خالہ آمنہ زوجہ مجاہد حسین کے ساتھ گھر پر تھے۔

بچوں میں 8 سالہ رضوان، 7 سالہ عرفان، اور 3 سالہ مصباح شامل تھے، جن کی خالہ ان کے گھر پر ٹھہری ہوئی تھی۔

والد نے الزام لگایا کہ آمنہ نے ان کے بچوں کے گلے کاٹے اور چھری کے متعدد وار کر کے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی اور جرم کرنے کے بعد گھر سے فرار ہوگئی۔

بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ  اس کی بہن کو رنج تھا کہ ہماری والدہ میرے پاس اپنے پیسے جمع کرتی تھیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے جھلسنے والے بچوں کو علامہ ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان کے ٹراما سینٹر پہنچایا۔ 

بہن بھائیوں میں سب سی چھوٹی 3 سالہ مصباح کو چاقو کے متعدد زخم آئے اور وہ 80 فیصد جھلس گئی جسے نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا، جبکہ عرفان اور رضوان ڈی جی خان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تینوں بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر ریٹائرڈ کیپٹن سجاد حسن خان نے تھانہ صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا جبکہ آمنہ تاحال فرار ہے۔

تازہ ترین