دلچسپ و خاص

ایئرپورٹ پر مسافر کی جیب سے سانپ برآمد

الارم بجنے پر مسافر نے اعتراف کرلیا کہ اس کی پتلون میں سانپ ہیں۔

Web Desk

ایئرپورٹ پر مسافر کی جیب سے سانپ برآمد

الارم بجنے پر مسافر نے اعتراف کرلیا کہ اس کی پتلون میں سانپ ہیں۔

(ایکس/ٹی ایس اے گلف )
(ایکس/ٹی ایس اے گلف )

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ائیرپورٹ مسافر کی پتلون کی جیب میں چھپا سانپوں سے بھرا بیگ برآمد ہونا سب کو حیران کرگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میامی میں ہوائی اڈے کے سیکیورٹی اہلکاروں کو اُس وقت حیرت کا شدید جھٹکا لگا جب انہوں نے ایک ایسے مسافر کو پکڑا جس نے اپنی پتلون میں سانپوں سے بھرا ایک بیگ چھپا رکھا تھا۔

یو ایس ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اہلکاروں نے 26 اپریل 2024 کو چیک پوائنٹ پر ایک مسافر کی پتلون سے سانپوں سے بھرا بیگ برآمد کیا۔

(ایکس/ٹی ایس اے گلف )
(ایکس/ٹی ایس اے گلف )

پوسٹ میں بتایا گیا کہ 'ایئرپورٹ حکام نے جمعہ، 26 اپریل کو چیک پوائنٹ پر ایک مسافر کی پتلون میں چُھپا سانپوں سے بھرا بیگ برآمد کیا۔

پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹی ایس اے نے پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو مدد کے لیے بلایا اور سانپوں کو 'فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن' کے حوالے کر دیا۔

ان تفصیلات کے ساتھ ٹی ایس اے نے اپنی پوسٹ میں تصاویر بھی شامل کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ مسافر نے جو بیگ چھپایا ہوا تھا اُس میں سے 2 چھوٹے سفید سانپ برآمد ہوئے۔

ٹی ایس اے کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسافر بین الاقوامی پرواز پر سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن الارم بجنے پر اس نے اعتراف کرلیا کہ اس کی پتلون میں سانپ ہیں۔

ہوائی اڈے کے سیکیورٹی حکام ایسی مشکوک حرکات پر نظر رکھنے کے لیے ایڈوانسڈ امیجنگ ٹیکنالوجی (اے آئی ٹی) کا استعمال کرتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی سسٹم کی نشاندہی پر جب مسافر کی تلاشی لینا شروع کی گئی تو اس نے اُسی وقت اعتراف کرلیا کہ اس کی پتلون میں سانپ ہیں۔

ترجمان کے مطابق سانپ برآمد ہونے کے بعد فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا گیا۔

ٹی ایس اے نے بتایا کہ سانپوں کو فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین