وائرل اسٹوریز

گپی گریوال نے ’لاہوریوں’ کو بڑی خوشخبری سنا دی

فلم کی شوٹینگ پاکستان کے شہر لاہور میں کریں گیں۔

Web Desk

گپی گریوال نے ’لاہوریوں’ کو بڑی خوشخبری سنا دی

فلم کی شوٹینگ پاکستان کے شہر لاہور میں کریں گیں۔

بالی وڈ اداکار ، گلوکار، فلم ڈائریکٹر اورپنجابی فلموں کے پروڈیوسر گپی گریوال نے جلد لاہور آنے کا عندیہ دےدیا۔

اداکار نے اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم کی شوٹنگ پاکستان کے شہر لاہور میں کریں گے۔

’پھلکاری’  گانے کےگلوکار نے ایک شو میں  انکشاف کیا کہ  وہ اس وقت مختلف پروجیکٹس  پرکام کر رہے ہیں، جن میں سے ایک اسپیشل فلم ہے ’جنے لاہور نی ویکھیا‘ یعنی ’جس نے لاہور نہیں دیکھا‘ہے جس کی شوٹنگ لاہور میں کی جائے گی۔

گپی گریول نے اداکارہ و میزبان وینا ملک کے شو میں ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد اپنی فلم کی شوٹنگ کیلئے پاکستان آنے والے ہیں تاہم اس فلم کے حوالے سے دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

گپی گریوال  نے ’لاہوریوں’ کو بڑی خوشخبری سنا دی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی ستارے پاکستان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکے ہیں اور یہاں آنے کی خواہش رکھتے ہیں، حال ہی میں اداکارہ سونم باجوہ نے بھی پاکستان آنے کیلئے دلچسپی ظاہر کی تھی۔

یاد رہے کہ گپی گریوال نے اپنی اداکاری کا آغاز 2010 میں پنجابی فلم ’میل کرادے ربا‘ سے کیا تھا جو کامیاب ہوئی اس کے بعد اداکار نے کئی پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ’کیری آن جٹا‘، ’جٹ جیمز بانڈ‘، ’لکی دی ان لکی سٹوری‘ شامل ہیں۔

تازہ ترین