ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کے گروپ چیٹس کیلئے حیران کن فیچر پیش

اس فیچر میں کیا نیا ہونے والا ہے؟

Web Desk

واٹس ایپ کے گروپ چیٹس کیلئے حیران کن فیچر پیش

اس فیچر میں کیا نیا ہونے والا ہے؟

واٹس ایپ کے گروپ چیٹ کیلئت نئا فیچر متعارف
واٹس ایپ کے گروپ چیٹ کیلئت نئا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے گروپ چیٹس میں ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کے اس نئے فیچر سے صارفین کو کسی گروپ چیٹ کے دوران ایونٹ آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی۔

یعنی صارفین کے لیے اکٹھے کسی کام یا تقریب کی منصوبہ بندی کرنا آسان ہو جائے گا اور دیگر ایپس کی ضرورت نہیں رہے گی۔اس فیچر کے بعد ہر فرد کسی بھی گروپ چیٹ میں ایونٹ فیچر کو استعمال کرسکے گا اور گروپ میں شامل ہر فرد اس کو دیکھ سکے گا۔

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

ایونٹس کو ہر گروپ کے انفارمیشن پیج میں بھی رکھا جائے گا، جبکہ ایونٹ کی تاریخ قریب آنے پر گروپ صارفین کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر پہلے کمیونٹیز سے منسلک واٹس ایپ گروپس کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔مگر آنے والے مہینوں میں یہ فیچر واٹس ایپ کے تمام گروپس کے لیے دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے کمیونٹیز میں ایڈمنز کی جانب سے کیے گئے اعلانات پر ریپلائی کی سہولت کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ ریپلائیز صارفین کو کسی اعلان کے حوالے سے دیگر افراد کی رائے جاننے میں مدد فراہم کریں گے۔ان ریپلائیز کے نوٹیفکیشنز کو بائی ڈیفالٹ میوٹ رکھا جائے گا۔

تازہ ترین