پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

Web Desk

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، فوٹو  بشکریہ گوگل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، فوٹو  بشکریہ گوگل

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

تازہ ترین