صحت

موسمِ گرما میں گرمی دور بھگانے کے ٹوٹکے

گرمی میں اپنی خوبصورتی اور صحت پر سمجھوتہ ہرگز نہ کریں

Web Desk

موسمِ گرما میں گرمی دور بھگانے کے ٹوٹکے

گرمی میں اپنی خوبصورتی اور صحت پر سمجھوتہ ہرگز نہ کریں

گرمی جسمانی توانائی  اور   تخلیقی صلاحیتوں دونوں کو بری طرح متاثر کرتی  ہے۔
گرمی جسمانی توانائی  اور   تخلیقی صلاحیتوں دونوں کو بری طرح متاثر کرتی  ہے۔

گرمیوں کے دوران سورج کی تیز شعاعیں اکثر آپ کی صحت کو بہت زیادہ متاثر کردیتی ہیں۔ یہ نا صرف آپ کی جسمانی توانائی کو ختم کردیتی ہیں بلکہ اس سے آپ کی تخلیقی صلاحیتیں بھی کافی حد تک متاثر ہوجاتی ہیں۔ تاہم چند مفید ٹوٹکوں کے ذریعے آپ خود کو تازہ دم بنا سکتے ہیں۔

اس بار موسمِ گرما میں گرمی کو شکست دینے یا اس سے محفوظ رہنے کے لیے درج ذیل طریقے یقینی طور آپ کے معاون ثابت ہوں گے:

زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات پئیں :

گرمی میں  فروٹ جوس کا استعمال انتہائی مفید۔
گرمی میں  فروٹ جوس کا استعمال انتہائی مفید۔

گرمی کے دوران پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنا کر اپنے جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔ دن بھر باقاعدگی سے پانی پئیں اور مشروبات جیسے لیموں کا پانی یا پودینے کا پانی استعمال کریں۔ ہائیڈریٹڈ ، ترو تازہ اور توانا رہنے کے لیے فروٹ جوس جیسے تربوز یا اورنج جوس کا استعمال کریں۔

ہلکی پھلکی اور صحت بخش غذائیں کھائیں:

ہلکی پھلکی اور صحت مند غذائیں کھائیں۔
 ہلکی پھلکی اور صحت مند غذائیں کھائیں۔

اپنے جسم کو توانائی فراہم کرنے کے لیے ہلکی پھلکی اور صحت مند غذائیں کھائیں۔ہائیڈریٹنگ فوڈز جیسے سلاد ، تازہ پھل اور سبزیوں کا انتخاب کریں۔ 

گرمی میں اپنا جسمانی وزن برقرار رکھتے ہوئے اپنے ہاضمے کو بہتر بنائیں۔ اپنی خوراک کا خیال رکھیں اور زیادہ کھانا کھانے سے گریز کریں۔

اپنی جلد کو دھوب سے بچائیں:

سن اسکرین کا باقاعدگی سے  استعمال کریں۔
سن اسکرین کا باقاعدگی سے  استعمال کریں۔

سن اسکرین باقاعدگی سے استعمال کرتے ہوئے اپنی بیرونی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوں۔ ماہرین وٹامن سی کریم اور سن اسکرین کو اسکن کئیر کٹ میں شامل کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔

ہلکے رنگ کا ڈھیلا لباس پہنیں:

گرمی سے محفوظ رہنے کے لیے  ہلکے رنگ کے لباس مفید۔
گرمی سے محفوظ رہنے کے لیے  ہلکے رنگ کے لباس مفید۔

گرم موسم میں آرام دہ رہنے کے لیے فٹنگ میں ڈھیلے اور رنگوں میں ہلکے اور سادہ لباس کا انتخاب کریں۔

روزانہ شاور لیں اور اپنا چہرہ بار بار دھوئیں

گرمی میں باقاعدگی سے چہرہ دھونا اور نہانا بے حد ضروری ہے۔
گرمی میں باقاعدگی سے چہرہ دھونا اور نہانا بے حد ضروری ہے۔

گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے حفظان صحت کے حصول کو برقرار رکھتے ہوئے روزانہ شاور لیں۔ چونکہ گرم موسم میں درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اس لیے روزانہ نہانا بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ چہرے کو کثرت سے دھوتے رہنے سے پسینے سے بچا جا سکتا ہے۔

سبز چائے ، پودینہ اور لیمن گراس جیسے تازگی بخش اجزاء سے بھرپور شاور جیلوں کا انتخاب کریں اور جلد کی تازگی کے لیے فیس واش کا استعمال کریں۔

صبح 11 سے 3 بجے کے درمیان گھروں سے باہر نہ نکلیں :

صبح کے اوقت میں سورج عروج پر ہوتا ہے ۔
 صبح کے اوقت میں سورج عروج پر ہوتا ہے ۔

صبح یا دوپہر کے دوران بلخصوص 11 بجے سے 3 بجے کے درمیان سورج عروج پر ہوتا ہے اور اس کی شعائیں تیز تر ہوجاتی ہیں۔ اس لیے گرمی کی اس شدت کے دوران گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ 

تازہ ترین