ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں ’فون ڈائلر ’ کا اضافہ؟

یہ نیا فیچر بٹن کس کام آئے گا؟

Web Desk

واٹس ایپ میں ’فون ڈائلر ’ کا اضافہ؟

یہ نیا فیچر بٹن کس کام آئے گا؟

واٹس ایپ، لوگو، فائل فوٹو
واٹس ایپ، لوگو، فائل فوٹو

میٹا کی زیر ملکیت انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے نئے فون ڈائلر کا اضافہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اب کانٹیکٹ لسٹ  میں سیوو نہ ہونے والے نمبرز پر بھی بآسانی ڈائریکٹ واٹس ایپ پر میسج یا کال کرنا ممکن ہوجائے گاْ۔

جی ہاں اب کسی بھی نئے نمبر کو فون میں سیور کرنے کے بجائے ڈائریکٹ واٹس ایپ پر استعمال کیا جاسکے گا۔

2023 میں بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوتے۔

واٹس ایپ میں ’فون ڈائلر ’ کا اضافہ؟

اب تک وہ فیچر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر اب واٹس ایپ میں ان ایپ (in app) ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس ڈائلر سے صارفین کے لیے فون نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں کو کال کرنا ممکن ہو جائے گا۔

یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو بہت بڑی سہولت فراہم کرے گا کیونکہ کسی نمبر کو عارضی طور پر کانٹیکٹس میں ایڈ کرکے فون کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

یعنی وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ کانٹیکٹ لسٹ میں ایسے نمبر شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جن سے ایک یا 2 بار بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کے ذریعے واٹس ایپ میسجنگ ایپ کے ساتھ ساتھ کالنگ سروس میں بھی تبدیل ہو جائے گی۔

یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیکھنے میں ضرور آیا ہے مگر ابھی اس پر کام جاری ہے اور تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے، یہ کہنا مشکل ہے۔

تازہ ترین