ٹیکنالوجی

ٹیسلا نے 'سائبر ٹرک' مارکیٹ سے واپس کیوں منگوائے؟

فنی خرابی یا پھر کچھ اور وجہ۔

Web Desk

ٹیسلا نے 'سائبر ٹرک' مارکیٹ سے واپس کیوں منگوائے؟

فنی خرابی یا پھر کچھ اور وجہ۔

ٹیسلا کے سائبر ٹرک، فوٹو بشکریہ گوگل
ٹیسلا کے سائبر ٹرک، فوٹو بشکریہ گوگل

معروف ٹرک ساز کمپنی ٹیسلا نے فنی خرابی کی شکایت پر اپنے تیار کردہ تقریباً 4 ہزار سائبر ٹرک مارکیٹ سے واپس منگوا لیے ۔

ٹیسلا کمپنی نے یہ فیصلہ اس وجہ سے کیا کیونکہ ان ٹرکوں کے اس کھیپ کو اب تک خرید کر بروئے کار لانے والوں نے یہ شکایت کی تھی کہ ان ٹرکوں کے ‘ ایکسیلیٹر ‘ خود ہی متحرک ہو جاتے ہیں اور گاڑی خود بخود تیز ہو جاتی ہے جس کے بعد حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

العربیہ کے مطابق یہ شکایت نیشنل ہائی وے کی انتظامیہ کی طرف سے بھی سامنے آئی تھی کہ اس سے ٹریفک میں خلل آ جاتا ہے اور حادثات ہو سکتے ہیں۔ ٹیسلا کے مطابق اس کے 3878 سائبر ٹرک جو اس تکنیکی خرابی والی کھیپ میں بن کر مارکیٹ میں موجود تھے انہیں واپس بلا لیا گیا ہے۔

واپس بلائی گئی کھیپ نومبر 2023 سے اپریل 2024 کے درمیان تیار ہوئی تھی، جسے مارکیٹ میں بھیجنے کے ساتھ ہی واپس بلا لیا گیا ہے۔

 تاہم  پیر تک ٹیسلا کے لئے ایسی کوئی اطلاعات نہیں تھیں کہ کسی جگہ کوئی حادثہ ہوا ہو یا کوئی زخمی ہوا ہو۔

ٹیسلا کمپنی نے بتایا ہے کہ ان واپس منگوائے گئے سائبر ٹرکوں میں فٹ کرنے کے لیے نئے سرے سے پیڈل بنانا شروع کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے ماہ اکتوبر میں ہونے والی کانفرنس کال کے موقع پر کہا کہ ‘ سائبر ٹرک پر کام کر کے ہم نقصان میں گئے ہیں۔

تازہ ترین