کھیل

یہ شعیب ملک سے پوچھیں، ثانیہ مرزا کا صحافی کو کرارا جواب

یہی سوال شعیب ملک سے بھی پوچھا جائے

Web Desk

یہ شعیب ملک سے پوچھیں، ثانیہ مرزا کا صحافی کو کرارا جواب

یہی سوال شعیب ملک سے بھی پوچھا جائے

یہ شعیب ملک سے پوچھیں، ثانیہ مرزا  کا صحافی کو کرارا جواب

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک  ہر روز  کبھی  شادی اور علیحدگی کی خبروں کی وجہ سے  تو کبھی  بیٹے کے ساتھ غیر موجودگی کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں۔

اب ایک بار پھر  یہ جوڑا سوشل میڈیا کی زینت بن گیا اس بار انکی علیحدگی کی افواہیں نہیں بلکہ  ثانیہ مرزا کا  ایک صحافی کو دیا گیا جواب موضوع بحث ہے۔ 

ثانیہ مرزا نے ایک تقریب میں شرکت کی جس میں  انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی، دریں اثنا صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا جس میں کہا گیا کہ وہ  اپنے بچے کے ساتھ ساتھ اپنے کیریئر کو کیسے سنبھالتی ہیں؟

جس کے جواب میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ  اس کا انتظام وہ بالکل ٹھیک سے  کرتی ہیں جس طرح شعیب ملک اسے سنبھالتے ہیں ویسے ہی میں سنبھالتی ہوں۔

ثانیہ مرزا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہی سوال   شعیب ملک سے بھی پوچھا جائے وہ اسکا جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی شادی کی روایتی تقریب حیدرآباد، انڈیا میں ہوئی، اور اس کے بعد پاکستان کے سیالکوٹ میں ولیمہ کی تقریب ہوئی۔ جوڑے نے 2018 میں اپنے بیٹے اذہان کا استقبال کیا۔

تازہ ترین