ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا فیچرجلد آنے کو ہے تیار

یہ خصوصیات بنیادی طور پر واٹس ایپ بزنس کے صارفین کے لیے کارآمد ہوں گی۔

Web Desk

واٹس ایپ کا نیا فیچرجلد آنے کو ہے تیار

یہ خصوصیات بنیادی طور پر واٹس ایپ بزنس کے صارفین کے لیے کارآمد ہوں گی۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر، فوٹو بشکریہ گوگل
واٹس ایپ کا نیا فیچر، فوٹو بشکریہ گوگل

واٹس ایپ انتطامیہ نے  اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک نئے کانٹیکٹ نوٹ فیچر پر کام  کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی میٹا واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں ایڈ یا ڈیلیٹ کرنے کے لیے اہم فیچر لانے کی تیاری کررہی ہے۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کا اپنی تازہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ یہ خصوصیات بنیادی طور پر واٹس ایپ بزنس کے صارفین کے لیے کارآمد ہوں گی، صارفین اپنی چیٹ کی تفصیلات ذہن نشین

اور اپنے کانٹیکٹس سے رابطوں میں متعلقہ معلومات کو شامل کرسکیں گے اس کے علاوہ صارفین کو کانٹیکٹس میں اسکرول کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق تاحال اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں ہے۔ 

یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، بظاہر یہ سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

تازہ ترین