انفوٹینمنٹ

پوسٹ پارٹم ’حمل’ کی طرح حقیقی ہے، زارا نور عباس

زارا نور کا طویل نوٹ وائرل

Web Desk

پوسٹ پارٹم ’حمل’ کی طرح حقیقی ہے، زارا نور عباس

زارا نور کا طویل نوٹ وائرل

زارا نور عباس ، فوٹو انسٹاگرام
زارا نور عباس ، فوٹو انسٹاگرام

رواں سال مارچ میں ننھی پری کا استقبال کرنے والی اداکارہ زارا نور عباس نے پوسٹ پارٹم اور حمل کے ساتھ نئے چیلنجز پر لب کشائی کردی۔

27 مارچ کو نورجہاں کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہنے والی اداکارہ زارا نور عباس نے ننھی پری کی پیدائش کے بعد آنے والے  رولر کوسٹر کے بارے میں واضح الفاظ پیش کردیے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ننھی پری کے خوبصورت جوتوں ، کیک اور  کھلونوں کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جسکے ساتھ منسلک طویل کیپشن نے اداکارہ کے دل کی آواز بیان کردی۔

زارا نور نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ،’کچھ نہ ہونے سے سب کچھ حاصل ہوجانے تک کا سفر بہت عجیب ہے، بچے کا ساری رات رونا سمجھ نہیں آتا کہ بچہ کیا چاہتا ہے، اس کو کس وقت کس چیز ضرورت ہے، سر کو کیسے بنانا ہے، ناک کس طرح سیدھی کرنی ہے ان تمام سوالات کے جوابات آپکو بچے کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد ہی پتا چلتے ہیں اور ان چالیس دنوں میں نے یہ سب سیکھ لیا ہے’۔

زارا نور نے پوسٹ پارٹم سے گزرنے والی خواتین  کی ہمت کو سراہتے ہوئے خود کی دیکھ بھال اور توجہ دینے پر بھی زور دیا۔

اداکارہ نے اپنی داستان کو تمام ماؤں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ پارٹم حمل کی طرح حقیقی ہے۔اسی کے ساتھ اداکارہ نے نئی ماؤں کی  حوصلہ افزائی  کرتے ہوئے انہیں یہ  امید دلائی کہ اگرچہ بحالی کا راستہ مشکل ہوسکتا ہے، لیکن وہ اکیلی نہیں ہیں  ان کے پاس فطری طاقت ہے’۔

یاد رہے کہ زارا نور عباس نے پہلی شادی 2014 میں کی تھی جو طلاق پر ختم ہونے کے بعد انہوں نے دسمبر 2017 میں اسد صدیقی سے دوسری شادی کی۔

شادی کے چند سال بعد اسد صدیقی نے جنوری 2022 میں انکشاف کیا تھا کہ طبی پیچیدگیوں کے باعث ان کی اہلیہ کا ایک حمل ضائع ہوا تھا۔

بعدازاں اداکارہ  زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں  27 مارچ کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔

تازہ ترین