اسکینڈلز

سشمیتا کی شادی میں بڑی رکاوٹ انکی بیٹیاں؟

سشمیتا سین کی محبت کے کئی قصے مشہور ہوئے لیکن ان کی اب تک شادی نہیں ہوئی۔

Web Desk

سشمیتا کی شادی میں بڑی رکاوٹ انکی بیٹیاں؟

سشمیتا سین کی محبت کے کئی قصے مشہور ہوئے لیکن ان کی اب تک شادی نہیں ہوئی۔

سشمیتا سین سنگل مدر ہیں
سشمیتا سین سنگل مدر ہیں

سابق مس یونیورس اداکارہ سشمیتا سین کی محبت کے کئی قصے مشہور ہوئے لیکن ان کی اب تک شادی نہیں ہوئی۔

 ان کا نام وکرم بھٹ، رندیپ ہُدا، وسیم اکرم اور للت مودی کے ساتھ جوڑا گیا لیکن انہوں نے کبھی اپنے اسکینڈلز سے نظریں نہیں چُرائیں۔

 اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ تعلقات کو بھی کبھی پوشیدہ نہیں رکھا۔ رشتہ بننے اور ٹوٹنے کا برملا اظہار کیا۔ 

سشمیتا نے دو بیٹیاں گود لے رکھی ہیں۔ کئی بار یہ سوال اٹھا کہ کیا ان کی بیٹیاں شادی کے خلاف ہیں؟

 اس کا برملا جواب دیتے ہوئے سشمیتا کہتی ہیں کہ بالکل نہیں۔ کیونکہ انہیں باپ کی شخصیت کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو صرف وہی یاد آتا ہے، جو آپ کے پاس ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس کبھی یہ تھا ہی نہیں تو آپ اسے کیسے یاد کریں گے۔

 بات یہ ہے کہ اب جب میں اپنی بیٹیوں سے کہتی ہوں کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں تو اس کا ردعمل ہوتا ہے۔ کیا؟ لیکن کیوں؟ ہمیں والد نہیں چاہیے۔

وہ کہتی ہیں کہ مییں اپنی بیٹیوں کو جواب دیتی ہوں کہ  ’لیکن مجھے ایک شوہر چاہیے اور اس کا تم سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہم اکثر اس سوال سے متعلق مذاق کرتے رہتے ہیں۔ ‘

سشمیتا سین سنگل مدر ہیں۔ انہوں نے 2000ء میں بیٹی رینی اور پھر 2010 ءمیں علیشا کو گود لیا تھا۔

تازہ ترین