انفوٹینمنٹ

انڈسٹری میں عورت سے زیادہ مرد کو معاوضہ ملتا ہے ، روینہ ٹنڈن

اداکارہ نے اپنا تجربہ شیئر کردیا

Web Desk

انڈسٹری میں عورت سے زیادہ مرد کو معاوضہ ملتا ہے ، روینہ ٹنڈن

اداکارہ نے اپنا تجربہ شیئر کردیا

انڈسٹری میں عورت سے زیادہ مرد کو معاوضہ ملتا ہے ، روینہ ٹنڈن
انڈسٹری میں عورت سے زیادہ مرد کو معاوضہ ملتا ہے ، روینہ ٹنڈن 

90 کی دہائی کی بہترین بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انڈسٹری میں امتیازی سلوک کا انکشاف کردیا۔

 تین دہائیوں سے بالی وڈ میں اداکاری کرنے والی روینہ ٹنڈن نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ 'انڈسٹری میں زیادہ معاوضے کے حصول کے لیے مرد کی نسبت خواتین اداکاروں کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔'

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'کارپوریٹس کے آنے سے قبل نا صرف اداکاروں کی تنخواہ آج کے مقابلے میں بہت کم تھی بلکہ خواتین کو خصوصی طور پر زیادہ کام بھی کرنا پڑتا تھا۔'

روینہ ٹنڈن نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے خود ذاتی طور پر زیادہ معاوضہ حاصل کرنے کے لیے ایک وقت میں 15 سے 20 فلمیں کیں تاکہ اتنا کما سکوں جتنا ساتھی مرد اداکار ایک فلم سے کما لیتے ہیں۔'

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'سلمان خان اور عامر خان نے اسی وجہ سے بہت زیادہ منتخب کام کیا مگر اس کے باوجود بھی مجموعی طور پر سب کے لیے معاوضہ آج کی نسبت بہت کم ہوا کرتا تھا۔'

روینہ نے کارپوریٹس کی صورت میں آج کل کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ 'اب کئی کارپوریٹس وجود میں آرہے ہیں جو کام کرنے کا ایک انتہائی پیشہ ورانہ طریقہ ہے اور سب کے لیے اچھا ہے۔'

تازہ ترین