پاکستان

سڈنی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی بھی شامل

فراز طاہر ایک سال قبل ہی آسٹریلیا پہنچے تھے۔

Web Desk

سڈنی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی بھی شامل

فراز طاہر ایک سال قبل ہی آسٹریلیا پہنچے تھے۔

فراز طاہر کی عمر 30 سال تھی۔
فراز طاہر کی عمر 30 سال تھی۔

آسٹریلیاکے شہر سڈنی کے ایک شاپنگ مال میں ایک شخص نے خنجر کے وار کر کے 6 افراد کو قتل کردیا جن میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل تھے۔

بعدازاں ایک خاتون پولیس افسر نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

حملے کے نتیجے میں مرنے والے شخص کا نام فراز طاہر جبکہ ان کا تعلق پاکستان میں پنجاب کے شہر چنیوٹ نگر سے تھا۔

وہ تقریباً ایک سال پہلے آسٹریلیا پہنچے تھے اور تقریباً 6 ماہ سے سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت کر رہے تھے۔

جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت فراز طاہر اپنے ایک  پاکستانی ساتھی طحٰہ عمر کے ساتھ شاپنگ مال میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

 اس حملے میں طحٰہ عمر بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے البتہ  فی الحال وہ اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں۔

طحٰہ کے مطابق فراز طاہر بہت زخمی تھا مگر اس نے اس حال میں بھی اپنے ریڈیو سے کنٹرول روم کو حملے کے متعلق مطلع کیا جس کے فورا بعد کنٹرول سے مدد اورساتھ ہی ایمبولینس پہنچ گئی تھی۔

فراز کی عُمر 30 سال تھی اور وہ بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھے، اُن کے علاوہ اُن کے تین بھائی اور دو بہنیں ہیں۔

فراز طاہر کے بھائی مدثر نے بتایا کہ پاکستان میں انتہائی مشکل حالات کی وجہ سے فراز پہلے 2017 میں سری لنکا اور پھر2022 کے آخر میں آسٹریلیا پہنچے تھے

فراز نے5 سال قبل پاکستان چھوڑ دیا تھا، ابتدائی 4 سال وہ سری لنکا میں اقوام متحدہ نیشنل ہائی کمیشن فار رفیوجی پروگرام کے تحت لگائے گئے کیمپ میں رہے جہاں سے پھر انہیں آسٹریلیا جانے کا موقع ملا تھا۔

فراز طاہر کی 24 اپریل کو سالگرہ تھی، چار سال کی مشکلات کے بعد گھر میں اب ان کی شادی کی باتیں ہو رہی تھیں اور ان کا خاندان رشتہ وغیرہ دیکھ رہا تھا۔

تازہ ترین