انفوٹینمنٹ

کرینہ کپور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ؟

انہوں نے نیٹ فلکس پر اپنی ڈیبیو فلم ’جانِ جاں‘ کیلئے 10 سے 12 کروڑ معاوضہ لیا۔

Web Desk

کرینہ کپور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ؟

انہوں نے نیٹ فلکس پر اپنی ڈیبیو فلم ’جانِ جاں‘ کیلئے 10 سے 12 کروڑ معاوضہ لیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے نیٹ فلکس پر اپنی ڈیبیو فلم ’جانِ جاں‘ کیلئے 10 سے 12 کروڑ معاوضہ لیا۔

 فلم ڈائریکٹر سجوئے گھوش کی تھرلر فلم میں اداکارہ کے ساتھ وجے ورما اور جے دیپ اہلاوت نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔ 

کرینہ کپور نے 2023 ء میں اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کیا اور وہ نیٹ فلکس کیلئے بڑا معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

 ’جانِ جاں‘ کی کہانی ایک جاپانی ناول سے ماخوذ تھی اور فلم کو انڈسٹری میں ملے جلے تاثرات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 واضح رہے کہ کرینہ کپور بولی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنس دے چکی ہیں۔

تازہ ترین