عالمی منظر

رمضان المبارک میں 3 کروڑ زائرین نے عمرہ ادا کیا

رمضان المبارک میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مکہ، مدینہ کا رخ کرتی ہے۔

Web Desk

رمضان المبارک میں 3 کروڑ زائرین نے عمرہ ادا کیا

رمضان المبارک میں مسلمانوں کی بڑی تعداد مکہ، مدینہ کا رخ کرتی ہے۔

بڑی تعداد میں مسلمان عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے
بڑی تعداد میں مسلمان عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے

رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کے دوران تقریباً 3 کروڑ زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

حرمین شریفین سے متعلق اپڈیٹس فراہم کرنے والے اکاؤنٹ انسائیڈ دی حرمین نے ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ بات بتائی۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ وزارت حج و عمرہ نے آج انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک 1445/2024 کے دوران 3 کروڑ افراد نے عمرہ کیا۔

اسکرین گریب/ایکس
اسکرین گریب/ایکس

خیال رہے کہ رمضان  المبارک کی فضیلت کے پیش نظر بڑی تعداد میں مسلمان  عبادات کا خصوصی لطف اٹھانے اور فضائل و برکات سمیٹنے کے لیے مکہ مکرمہ کا رخ کرتے ہیں۔

عمرے کی ادائیگی کے بعد بہت سے زائرین مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے اور شہر کے دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کرنے کے لیے مدینہ جاتے ہیں۔

زائرین کی اتنی بڑی تعداد میں بہم سہولیات پہنچانے کے لیے سعودی حکومت نے رمضان میں ایک سے زائد عمرے پر پابندی بھی لگا دی تھی۔

اسی طرح مسلمانوں کے دوسرے مقدس ترین مقام، مسجد نبوی کے انچارج سعودی ریاستی ادارے نے ایک ایپلیکیشن متعارف کرائی تھی تاکہ نمازی باآسانی مسجد تک پہنچ سکیں۔

دونوں مقامات مقدسہ پر زائرین کی تعداد طاق راتوں بالخصوص 27ویں شب اور 29ویں شب کو اپنے عروج پر پہنچی تھی جب صرف مسجد الحرام میں 25 لاکھ نمازی موجود تھے۔

تازہ ترین