کھیل

حسن علی کا بیٹی ’ ہیلینا’ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

سوشل میڈیا پر پوسٹ کے چرچے

Web Desk

حسن علی کا بیٹی ’ ہیلینا’ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

سوشل میڈیا پر پوسٹ کے چرچے

حسن علی کی بیٹی ہیلینا کی سالگرہ/ فوٹو بشکریہ انستاگرام
حسن علی کی بیٹی ہیلینا کی سالگرہ/ فوٹو بشکریہ انستاگرام

قومی کرکٹر حسن علی نے اپنی صاحبزادی ’ہیلینا حسن’ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر محبت سے بھرپور پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسن علی نے خوبصورت تصاویر پر مشتمل پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کو سالگرہ کا پیغام جاری کرتے ہوئے شہزادی سے محبت کا کھل کر اظہار کردیا۔

انسٹاگرام پر جاری ان تصاویر میں ہیلینا کی سالگرہ کا عالیشان اہتمام دیکھا جاسکتا ہے جس میں ’فیروزن تھیم’ کیک کے ساتھ ارد گرد کی سجاوٹ بھی قابل دید تھی۔

خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں حسن علی نے ہیلینا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ،’میری زندگی کی روشنی ’ہیلینا’ کو سالگرہ مبارک ہو۔آپ ہماری زندگیوں میں خوشیاں اور مسکراہٹیں لائی ہیں ہماری شہزادی’۔

حسن علی نے فوٹوگرافر ’شہباز چیمہ’ کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کیلئے دعائیہ الفاظ کا استعمال بھی کیا اور مزید لکھا کہ،’اللہ ہمیشہ آپ کی حفاظت کرے اور مجھے امید ہے کہ آپ بڑے ہو کر ایک خوبصورت اور مضبوط انسان بنیں گی۔’

علاوہ ازیں حسن علی کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں کرکٹر کی عدم موجودگی کو دیکھتے ہوئے مداحوں میں تشویش دیکھی گئی۔

 یاد رہے کہ حسن علی ان دنوں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعدہ قومی کرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی بیٹی کی سالگرہ میں شرکت نہ کرسکے۔

علاوہ ازیں کرکٹر  حسن علی اور انکی اہلیہ سمیعہ آرزو کی مبینہ طور پر 2018 میں دبئی میں ایک قریبی دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی اور وہ ایک سال بعد 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، جبکہ 2021 میں انکے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی۔

 بعد ازاں اس جوڑے نے رواں برس 26 فروری 2024 کو اپنی دوسری بیٹی ’ہیزل حسن علی’ کا استقبال کیا۔

تازہ ترین