وائرل اسٹوریز

حنا خان مدینہ سے اپنے لیے بہترین تحفہ خرید کر بے انتہا خوش

’بس بلاوا تھا اور کچھ نہیں، میرے نبی کی محبت، الحمد اللہ‘

Web Desk

حنا خان مدینہ سے اپنے لیے بہترین تحفہ خرید کر بے انتہا خوش

’بس بلاوا تھا اور کچھ نہیں، میرے نبی کی محبت، الحمد اللہ‘

بھارتی اداکارہ حنا خان رمضان کا آخری عشرہ گزارنے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں سے وہ لمحہ با لمحہ اپڈیٹ مداحوں کو بھی دے رہی ہیں۔

انہوں نے مدینہ منورہ کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور طویل کیپشن لکھنے سے گریز کرتے ہوئے بس اتنا کہا کہ  ’بس بلاوا تھا اور کچھ نہیں، میرے نبی کی محبت، الحمد اللہ‘

دوسری جانب انہوں نے ایک ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جس میں انہوں نے مدینہ سے ہی اپنی ایک تسبیح پرایک جانب ’حنا‘ جبکہ دوسری جانب ’محمد‘ لکھوایا۔

انہوں نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ ’یہ میرے نبی کیلئے میری محبت ہے۔‘

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے بتایا کہ ’انہوں نے سحری میں یمنی غذائیں استعمال کی ہیں، جو بہترین تھیں۔‘

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’دنیا کی سب سے پُر امن افطاری مسجد نبوی میں ہوتی ہے‘، انہوں نے مدینہ کے دہی میں مکس کرنے والے مشہور زمانہ ذائقے سار مصالحے سے بھی اپنے چاہنے والوں کو متعارف کروایا۔

انہوں نے بتایا کہ ’دقہ‘ پورا ماہ افطار کے دوران تقسیم کیا جاتا ہے جسے ہم بریڈ، دہی کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔

تازہ ترین