پاکستان

20 سال قید، سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں

20 سل قید کیساتھ ملزمان کو 10،10 ہزار روپے بطور جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

Web Desk

20 سال قید، سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں

20 سل قید کیساتھ ملزمان کو 10،10 ہزار روپے بطور جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

پی ٹی آئی کارکنان  ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے، فوٹو بشکریہ گوگل
پی ٹی آئی کارکنان ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے، فوٹو بشکریہ گوگل

 ملک میں 9مئی واقعات کے کیسز کا پہلافیصلہ گوجرانوالہ میں سنادیاگیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو دہشت گردی کی 3 دفعات کے تحت20،20سال قید اور اور10،10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ملزمان میں گوجرانولہ سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے کلیم اللہ خان بھی شامل ہیں۔

ملزمان کو سڑک بلاک کرنے ، املاک کونقصان پہنچانے، ہجوم جمع کرنے سمیت دیگر دفعات میں مزید ایک ایک سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ فیصلے کے مطابق 8دفعات میں مجموعی طورپر 51مجرمان کو20، 20 سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے۔

اس موقع پر سینٹرل جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ حساس تنصیبات پر حملے ،جلاؤ گھیرائو کا مقدمہ تین ماہ سے جیل میں چل رہا تھا۔

واضح رہے کہ نو مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کئے گئے تھے. مظاہرین کے حملے میں 1 ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا جبکہ 4 گا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں

تازہ ترین