ٹیکنالوجی

اسمارٹ فونز کی کمپنی 'شیاؤمی' الیکٹرک کار بھی بنانے لگی

کمپنی کی یہ الیکٹرک کار 9 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی

Web Desk

اسمارٹ فونز کی کمپنی 'شیاؤمی' الیکٹرک کار بھی بنانے لگی

کمپنی کی یہ الیکٹرک کار 9 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی

شیاؤمی اپنے سستے اسمارٹ فونز اور گھریلو اپلائنسز کے لیے جانی جاتی تھی
شیاؤمی اپنے سستے اسمارٹ فونز اور گھریلو اپلائنسز کے لیے جانی جاتی تھی

موبائل فونز اور گھریلو آلات بنانے والی ٹیکنالوجی کی بڑی چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اب الیکٹرک کاروں کی مینوفیکچرنگ میں بھی قدم رکھ دیا۔

چین میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی مارکیٹ تیزی سے پھیلی ہے اور درجنوں چینی آٹو ساز ادارے سخت مسابقت والی اس منڈی میں قیمتوں کی جنگ میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل شیاؤمی اپنے سستے اسمارٹ فونز اور گھریلو اپلائنسز کے لیے جانی جاتی تھی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو لی جن نے بتایا کہ وہ اب ای وی ’ایس یو 7‘ کے ساتھ چینی کار کمپنی بی وائی ڈی اور ایلون مسک کو چیلنج کرتے ہوئے اس مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ 'ایس یو 7' کے بیسک ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 یوآن (29 ہزار 868 ڈالر) تقریباً 84 لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکٹرک کار  9 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگی، اس میں ساؤنڈ اسپیکر اور ایک منی فریج سہولیات بھی موجود ہیں۔

شیاؤمی نے وعدہ کیا ہے کہ یہ 5 لاکھ یوآن سے کم قیمت والی رینج میں ’پرکشش نظر آنے والی، بہترین ڈرائیونگ اور اسمارٹ  ترین کار‘ ہوگی۔

ایک تجزیہ کار جانسن وان نے بلوم برگ کو بتایا کہ اس وقت چین میں الیکٹرک گاڑیوں میں سب سے زیادہ مسابقت 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ یوآن کی رینج میں ہے۔

لی جن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان کی کمپنی کی پہلی گاڑی کا موازنہ ٹیسلا کے ماڈل 3 سے کیا جاسکتا ہے اور اس نے کچھ پہلوؤں میں امریکی کار بنانے والی سیڈان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تازہ ترین