انڈیا

ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کی ویڈیو کال کے چرچے

میچ جیت کر ویرات کوہلی نے کس کو ویڈیو کال کی؟

Web Desk

ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کی ویڈیو کال کے چرچے

میچ جیت کر ویرات کوہلی نے کس کو ویڈیو کال کی؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی آئی پی ایل میچ کے بعد اسٹیڈیم میں اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 15 فروری کو اپنے دوسرے بچے، ‘اکائے‘ کا استقبال کیا۔جس کے فوراً بعد، بھارتی کرکٹر انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا حصہ بننے کے لیے بھارت روانہ ہوئے۔

25 مارچ کو بھارتی ٹیم  کے سابق کپتان نے پریتی زنٹا کی پنجاب کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو فتح کی طرف لے گئے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ان کا خاندان جیت کا جشن منانے کے لیے ان کے ساتھ موجود ہو انہوں نے میچ جیتتے ہی انوشکا شرما سے ویڈیو کال پر بات کی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں، ویرات کو فیس ٹائم پر اپنے بچوں اور بیوی سے بات کرتے ہوئے اپنی ملین ڈالر کی مسکراہٹ کو چمکاتے ہوئے اور مضحکہ خیز چہرے بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہاں تک کہ ویرات نے انہیں ایک فلائنگ کس بھی دی اور وعدہ کیا کہ جب وہ فری ہوں گے تو انہیں دوبارہ کال کریں گے۔

ویرات کو اپنے بچوں کے ساتھ بہت ہنستا ہوا اور مزاحیہ چہرے بناتے ہوئے دیکھا گیا اور اسکرین کی جانب دیکھ کر بوسہ دیا اور کال کاٹ دی۔

جس لمحے یہ ویڈیو وائرل ہوئی، کوہلی کے مداح ان میں موجود والد کے جذبے پر جھوم اٹھے۔ ایک صارف نے لکھا کہ، ‘خوبصورت ہی خوبصورت لمحہ‘۔

ایک اور صارف نے لکھا،‘ایک ایسے ملک میں جہاں لوگ قربانیاں دینے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ایک ایسے ملک میں جہاں مرد اپنی بیوی سے اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہتا ہے، اسے ’جورو کا غلام‘ سمجھا جاتا ہے،لیکن کوہلی ان سب سے الگ ہے،جو کھلم کھلا یہ سب کام کرتا ہے۔ طعنوں اور تنقید کی فکر کیے بغیر۔‘

تازہ ترین