انفوٹینمنٹ

کرینہ کپور کی فیملی کے ہمراہ تنزانیہ میں سیر و تفریح

آپ کے اوپر آسمان ہمیشہ نیلا ہی رہے، کرینہ کپور

Web Desk

کرینہ کپور کی فیملی کے ہمراہ تنزانیہ میں سیر و تفریح

آپ کے اوپر آسمان ہمیشہ نیلا ہی رہے، کرینہ کپور

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے افریقی ملک تنزانیہ کے حسن سے لطف اندوز ہوتے ہوئے شوہر سیف علی خان اور دونوں بیٹوں کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان اکثر خاص تہوار یا سیلیبریشنز بھارت سے باہر کسی دوسرے ملک میں مناتے ہیں اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رواں برس یہ اسٹار جوڑی ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی سے قبل بھارت سے اڑان بھر گئی۔

کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں شامل تصاویر میں انہیں تنزانیہ کے ایک سرسبز علاقے میں سیف علی خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ تصاویر میں اسٹار جوڑی اس حسین قدرتی منظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ دونوں کے ساتھ ان کے بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر بھی کھڑے ہوئے ہیں۔

پوسٹ میں شامل دونوں تصاویر میں چھوٹے نواب سیف کے فیملی میمبرز کے چہرے نہیں نظر آرہے کیونکہ پوز دیتے ہوئے چاروں کیمرے کی جانب پیٹھ موڑ کرکے کھڑے ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں کرینہ کپور نے لکھا کہ ' آپ کے اوپر آسمان ہمیشہ نیلا ہی رہے۔ میرے کریو کی جانب سے آپ سب کو ہولی مبارک'۔

اس موقع پر کرینہ نے بلیو شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی ہے جبکہ سیف علی خان لائٹ گرین شرٹ اور گرے ٹراؤزر میں ہیں۔

تیمور علی خان نیلی شرٹ اور سفید پینٹس پہنے ہوئے ہیں جبکہ ننھے جہانگیر سفید شرٹ کے ساتھ جینز پہنے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور خان نے 16 اکتوبر 2012 کو نواب خاندان کے صاحبزادے و بھارتی اداکار سیف علی خان سے شادی کی اور گزشتہ 12 سال سے یہ جوڑی متعدد ملکوں کی سیر کرچکی ہے۔

تازہ ترین