پاکستان

مافیاز مجھے عبرتناک موت ماریں گے، ظفر عباس کی جان کو خطرہ

فروٹ کے ریٹ اس لیے گرے کیونکہ لوگوں نے مہم کی وجہ سے فروٹ خریدنا بندکیا

Web Desk

مافیاز مجھے عبرتناک موت ماریں گے، ظفر عباس کی جان کو خطرہ

فروٹ کے ریٹ اس لیے گرے کیونکہ لوگوں نے مہم کی وجہ سے فروٹ خریدنا بندکیا

پاکستان کے مشہور و معروف سماجی کارکن ظفر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مافیا مار دے گا ۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے ظفر عباس کا شمار ان افراد میں کیا جاتا ہے جن سے لوگوں کا دکھ، درد برداشت نہیں ہوتا، یہ ہمہ وقت اسی کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ غریب کی دو وقت کی روٹی کا انتظام کسی نہ کسی طریقے سے کر دیا جائے تاکہ یہ بھی ہنسی خوشی زندگی گزار سکے۔

ظفر عباس نے حال ہی میں ایک نجی پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شرکت کی اور عام عوام کی خاطر آواز بلند کرنے پر ان کیساتھ کیسا سلوک ہوا اس پر کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے اگر میرا ساتھ نہ دیا ہوتا تو ساڑھے 6 لاکھ بجلی کے کھمبوں پر ارتھنگ کا کام نہ ہوا ہوتا، لیکن اس سلسلے میں مجھ پر جو کیسز ہوئے انہیں میں بھگت رہا ہوں مگر غریب کا بچہ تو بجلی کے کھمبوں سے چپک کر مرنے سے تو بچ گیا۔

مافیاز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ظفر عباس نے یہ انکشاف کیا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ لوگ مجھے عبرتناک موت ماریں گے کیونکہ ہم ان کےسامنے جھکے نہیں،جھکے نہیں تو دیکھیں رزلٹ بھی سامنے آیا کہ کراچی میں فروٹ کے ریٹ گر گئے ،ریٹ بھی اس لیے گرے کیونکہ لوگوں نے مہم کی وجہ سے فروٹ خریدنا بند کر دیا تھا۔

رمضان المبارک میں مہنگائی کے موضوع پر ہی گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن ظفر نے کہا کہ یہ مافیاز کسی سرکاری افسر کی نہیں سنتے اور نہ ہی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا ء فروخت کرتے ہیں تو جب لوگوں نے فروٹ خریدنا بند کیا تو پھر یہ کہنے لگے کہ منڈی میں فروٹ سستا ہو گیا تو ہم بھی سستا فروخت کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت میں منڈی میں تو ریٹ ہے ہی سستے ہیں۔

تازہ ترین