عالمی منظر

رمضان میں ایک سے زائد عمرہ کرنے پر پابندی

ماہِ صیام مسجد الحرام میں عمرے کا سب سے رش والا سیزن ہوتا ہے۔

Web Desk

رمضان میں ایک سے زائد عمرہ کرنے پر پابندی

ماہِ صیام مسجد الحرام میں عمرے کا سب سے رش والا سیزن ہوتا ہے۔

سعودی حکومت نے زائرین پر زور دیا کہ وہ ایک عمرہ کریں۔
سعودی حکومت نے زائرین پر زور دیا کہ وہ ایک عمرہ کریں۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں رش سے بچنے کے لیے مکہ مکرمہ میں زائرین کو ایک سے زائد عمرے کرنے اور بار بار معمول کی زیارت کرنے سے منع کردیا۔

عام طور پر ماہِ صیام کے دوران اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں عمرے کا سب سے رش والا سیزن ہوتا ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں دو یا دو سے زیادہ عمرے کرنے کے لیے کوئی اجازت نامہ جاری نہیں جارہا اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ مقدس مہینے میں ایک عمرہ کریں۔

وزارت نے وضاحت کی کہ اس پابندی کا مقصد بھیڑ کو کم کرنا، دوسروں کو عمرہ کرنے کا موقع دینا اور ہجوم کے انتظام میں مدد کرنا ہے۔

خیال رہے کہ نسوک ایپ سعودی حکومت کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو عمرہ کے طریقہ کار میں الیکٹرانک طور پر سہولت فراہم کرتا ہے۔

اگر کوئی شخص اس پر دوسرے عمرے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے ایک پیغام نظر آئے گا کہ 'پرمٹ کا اجرا ناکام ہوگیا ہے'۔

پیغام کے مطابق ہر کسی کو عمرہ کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے رمضان میں ایک سے زائد عمرے نہیں کیے جاسکتے۔

رمضان المبارک میں سعودی عرب کے اندر اور باہر سے مسلمان بڑی تعداد میں عمرہ ادا کرنے اور نماز ادا کرنے کے لیے مسجد الحرام کا رخ کرتے ہیں۔

بڑی تعداد میں زائرین کی متوقع آمد سے نمٹنے کے لیے سعودی حکام نے نمازیوں کو آسانی اور آرام سے عبادات کی ادائیگی میں مدد کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے تھے۔

اس سلسلے میں خانہ کعبہ کے گرد مسجد کے طواف کے صحن (مطاف) اور زیریں منزل کو رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

اسی طرح حکام نے زائرین کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے وسیع و عریض مساجد کے کچھ گیٹ مختص کردیے ہیں تاکہ زیادہ ہجوم کو روکا جا سکے۔

تازہ ترین