وائرل اسٹوریز

تبو کو فلموں میں کاسٹ کیوں کیا جاتا ہے؟

Web Desk

تبو کو فلموں میں کاسٹ کیوں کیا جاتا ہے؟


سینئر بھارتی اداکارہ و ماڈل تبسم فاطمہ ہاشمی المعروف تبو نے بڑا راز فاش کر دیا کہ انہیں حالیہ دور  کی فلموں میں کس خاص کام کیلئے کاسٹ کیا جاتا ہے؟

اداکارہ تبو کی ان دنوں ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب مقبول ہے جس میں وہ میڈیا نمائندگان کے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

تبو سے دورانِ تقریب ایک میڈیا نمائندے نے ان کے کرداروں سے متعلق سوال کیا ، تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے فلموں میں ڈانٹنے کیلئے کاسٹ کیا جاتا ہے، اور میری حالیہ فلمیں دیکھ لیجئے تو معلوم ہو جائے گا سب کو میں یا تو ڈانٹ رہی ہوں یا پھر گالی دے رہی ہوں۔

اس سےقبل یاد رہے کہ اداکارہ تبو اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے اپنے اور اداکار اجے دیوگن کے تعلق کے بارے میں کھل کر گفتگو کی تھی۔

ماضی میں تبو نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ میری شادی اجے کی وجہ سے نہیں ہوئی۔

کیونکہ اجے میرے کزن سمیر کے دوست اور پڑوسی تھے ، یہ دونوں مجھ پر بچپن سے ہی نظر رکھتے تھے اور جب بھی میں کسی سے بات چیت کرتی تو یہ اسے مارتے تھے لیکن میں یہ بھی کہوں گی کہ اجے آج بھی میری بہت حفاظت کرتا ہے۔

تازہ ترین