عالمی منظر

آسٹریلیا، بیوی کو ’قتل‘ کرنے کے بعد شوہر بھارت فرار

شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

Web Desk

آسٹریلیا، بیوی کو ’قتل‘ کرنے کے بعد شوہر بھارت فرار

شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

خاتون کی لاش آسٹریلیا میں سڑک کنارے کچرے کے ڈبے میں پائی گئی۔
خاتون کی لاش آسٹریلیا میں سڑک کنارے کچرے کے ڈبے میں پائی گئی۔

آسٹریلیا میں بھارتی خاتون کو مبینہ طور پر ان کا شوہر قتل کر کے واپس بھارت فرار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے بھارت پہنچنے کے بعد اپنے بیٹے کو مقتولہ کے والدین کے حوالے کیا اور غائب ہوگیا، جن کا کہنا تھا کہ ان کے داماد نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

36 سالہ چیٹھنیا مدھاگنی اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ آسٹریلیا کے قصبے بکلے میں مقیم تھیں جہاں ان کی لاش سڑک کنارے ایک کچرے کے ڈبے سے ملی۔

خاتون کا تعلق بھارتی ریاست حیدرآباد کے علاقے اُپل سے تھا جہاں کے رکن اسمبلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کا علم ہونے پر انہوں نے مقتولہ کے والدین سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کی درخواست پر خاتون کی لاش واپس بھارت لانے کے لیے دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی پولیس نے واقعے سے متعلق ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’خاتون کی لاش ملنے کے بعد تفتیش کار معاملے کی چھان بین کررہے ہیں معاملہ قتل کا معلوم ہوتا ہے‘۔

بیان میں پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کی تفتیش کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد ملزم ملک چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔

تازہ ترین