انفوٹینمنٹ

2024 میں او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ اداکارائیں

اداکارائیں اپنی جاندار پرفارمنس دکھانے کے لیے تیار

Web Desk

2024 میں او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ اداکارائیں

اداکارائیں اپنی جاندار پرفارمنس دکھانے کے لیے تیار

2024 میں او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ اداکارائیں

رواں سال اسٹریمنگ پلیٹ فارم تفریح سے بھرپور ہوگا کیونکہ اس پر بالی وڈ کی کئی نامور اداکارائیں اپنی شاندار پرفارمنس دینے کو تیار ہیں۔

انوشکا شرما سے لے کر ارمیلا ماٹونڈکر تک رواں برس کئی اداکارائیں او ٹی ٹی اسکرینوں پر جلوہ گر ہوں گی۔

 انوشکا شرما:

2024 میں او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ اداکارائیں

انوشکا شرما 'چکڈا ایکسپریس' کے ساتھ اپنے مکمل OTT ڈیبیو اور اداکاری کی واپسی کے لیے تیاری میں مصروف ہیں۔

اس فلم میں وہ ہندوستانی کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گی۔ 

ارمیلا ماٹونڈکر:

2024 میں او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ اداکارائیں

90 کی دہائی کی مشہور بالی وڈ دیوا ارمیلا ماٹونڈکر دھماکے دار تھرلر فلم 'تیواری' سے او ٹی ٹی پر نمودار ہونے جارہی ہیں۔

ایکشن سے بھرپور انداز اور ماں بیٹی کے جذباتی بیانیہ کے ساتھ، ارمیلا ماٹونڈکر ناظرین کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 وانی کپور:

2024 میں او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ اداکارائیں

سسپنس کی دنیا میں ایک سنسنی خیز سفر کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ وانی کپور ایک زبردست کرائم تھرلر 'مردانی 2' کے ساتھ او ٹی ٹی پر اپنی پہچان بنانے آرہی ہیں۔

کریتی سینن:

2024 میں او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ اداکارائیں

کریتی سینن او ٹی ٹی فلم 'دو پتی' میں اداکارہ اور پروڈیوسر دونوں کے دوہرے کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گی۔

 کاجول کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے کریتی سینن کی یہ فلم ایک تازگی سے بھرپور اور زبردست سنیما کے تجربے کا وعدہ کرتی ہے۔

شرمین سہگل:

2024 میں او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے والی بالی وڈ اداکارائیں

شرمین سہگل فلم 'ہیرامنڈی' سے او ٹی ٹی ڈیبیو  کرنے والی ہیں۔

برطانوی راج کے دوران لاہور کے پس منظر میں مبنی یہ سیریز نہ صرف ان کی اداکاری میں ایک نیا پن لائے گی بلکہ درباریوں کی دلفریب کہانیوں سے پردہ اٹھاتی ہوئی دکھائی دے گی۔ 

تازہ ترین