انفوٹینمنٹ

شرمیلا ٹیگور کس مجبوری کے تحت فلموں میں کام کرتی رہیں؟

Web Desk

شرمیلا ٹیگور کس مجبوری کے تحت فلموں میں کام کرتی رہیں؟

شرمیلا ٹیگور کس مجبوری کے تحت فلموں میں کام کرتی رہیں؟

بھارتی فلمی دنیا کی لیجنڈری اداکارہ اور سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اپنے کریئر کے آغاز میں فلموں میں مسلسل کام صرف گھر کا کرایہ ادا کرنے کیلئے کیا تھا۔

سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے حالیہ انٹرویو میں اپنے کیریئر کی ابتداء میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے ابتداء میں فلموں میں مسلسل کام صرف اس لیے کیا کہ گھر کا کرایہ ادا کرسکوں اور کبھی اس لیے کہ میرے ساتھی اداکار کو لگتا تھا کہ اگر میں ان کی فلم کا حصّہ بنوں گی تو یہ ان کے کریئر کے لیے اچھا ہوگا'۔

اُنہوں نے سابق بھارتی کرکٹر منصور علی خان سے اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے جب شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو میری شادی کے بارے میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ اگر میں شادی کے بعد بھی فلموں میں کام کرتی رہی تو میری شادی ایک سال بھی نہیں چلے گی'۔

اداکارہ نے بتایا کہ 'لوگوں کا خیال تھا کہ شادی اور میرا فلمی کریئر آپس میں مطابقت نہیں رکھتے لیکن میری زندگی میں شادی اور ایک کامیاب فلمی کرئیر کے امتزاج کو کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا'۔

واضح رہے کہ شرمیلا ٹیگور اور منصور علی خان پٹودی کی شادی 27 دسمبر 1968ء کو اسلامی روایات کے مطابق ہوئی تھی۔

تازہ ترین