فوڈ

مزیدار سرسوں کا ساگ گوشت اس ترکیب سے بنائیں

Web Desk

مزیدار سرسوں کا ساگ گوشت اس ترکیب سے بنائیں

مزیدار سرسوں کا ساگ گوشت اس ترکیب سے بنائیں

اجزاء : 

سرسوں کا ساگ 3 پاؤ، گوشت آدھ کلو، پیاز 2 عدد درمیانہ، ادرک 2 کھانے کے چمچ، دودھ 1 پیالی، بتھوے کا ساگ 1 چھوٹی گڈی، ہلدی، نمک مرچ حسب ذائقہ، سبز مرچ آدھی چھٹانک (کٹی ہوئی)، تیل پکانے کے لئے۔

ترکیب :

سرسوں اور بتھوے کا ساگ دھو کر باریک کاٹ لیں، سرسوں کے ساگ کی موٹی ڈنڈیاں چھیل لیں اور ان کو بھی باریک کاٹ لیں، دونوں ساگ ملا کر کھلے پانی میں گلا لیں اور پھر ان کو نتھار کر باریک کاٹ لیں، گوشت میں نمک مرچ اور ہلدی ڈال کر گلالیں۔

گوشت گل جائے تو اس میں تیل ڈالیں پیاز اور مرچ باریک کاٹ کر شامل کریں، دونوں چیزوں کو اچھی طرح بھون لیں، ادرک شامل کریں اور مزید دو تین منٹ بھونیں، سبز مرچ ڈالیں اور ایک منٹ بھونیں، ساگ ڈالیں اور ساتھ ہی دہی ڈال کر کافی دیر بھونیں تاکہ ساگ کا پانی بالکل خشک ہو جائے، دودھ شامل کریں اور دو منٹ بعد آنچ بند کردیں۔

تازہ ترین