پاکستان

ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ظفر عباس جذباتی ہوگئے

Web Desk

ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ظفر عباس جذباتی ہوگئے

ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ظفر عباس جذباتی ہوگئے

پاکستان کے مشہور و معروف سماجی کارکن ظفر عباس ملک کی موجودہ صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

پاکستان کو اس وقت مختلف مافیا کا سامنا ہے جو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا کوئی احترام نہیں رہا اور مقدس مہینہ شروع ہوتے ہی تمام اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگتے ہیں۔ 

جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے بانی ظفر عباس چند سالوں سے رمضان کے مہنے میں سحر اور افطار کا اہتمام کرتے آرہے ہیں اور اس سال بھی سحری اور افطار کی میزبانی کر رہے ہیں۔ بانی ظفر عباس نجی چینل پر مہمان تھے اور وہ اس سال غریب کا گلا گھونٹتی مہنگائی پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ 

انہوں نے کہا کہ 'وہ ایسے بہت سے محافظوں کو جانتے ہیں جو سڑکوں پر سو رہے ہیں کیونکہ وہ بس کا کرایہ برداشت نہیں کر سکتے، اس لیے سڑک پر سوتے ہیں اور صبح دوبارہ کام کرنے لگتے ہیں'۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ 'حکومت کے رمضان پیکجز اب کام نہیں کریں گے کیونکہ اب انہیں جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے'۔

اس ویڈیو کے ردعمل میں صارفین نے بانی جے ڈی سی کو بہت دعائیں دیں اور انکو انکا کام ہمیشہ جاری رکھنے کا بھی کہا۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ظفر عباس جذباتی ہوگئے
ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ظفر عباس جذباتی ہوگئے
ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ظفر عباس جذباتی ہوگئے
ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ظفر عباس جذباتی ہوگئے

تازہ ترین