لائف اسٹائل

لال بیگ اور چھپکلی سے کیسے چھٹکارا پائیں ؟

Share: Next Story >>>

پیاز لال بیگ اور چھپکلی کی اصل دشمن ہے ۔ اگر آپ بھی گھر سے لال بیگ کو بھگانا چاہتے ہیں تو پیاز کے استعمال کا یہ طریقہ جان لیں۔

لال بیگ اکثر لوگوں کے گھروں میں پائے جاتے ہیں۔ چاہے سردی کا موسم ہو یا گرمی کا۔ گھر کے کونوں میں، چولہے کے اطراف یا پھر واش روم اور گٹر کی طرف اس کا پایا جانا ایک عام بات ہے اور پھر چھپکلیاں تو آپ کی دیواروں پر کھیلنے آتی ہیں۔

ان کو نکالنے کے لیے سب تدبیریں کر چکے ہیں تو اب پیاز کی تدبیر بھی کرلیں۔ شاید آج سے قبل آپ کو معلوم نہ ہو لیکن ہم آپ کو بتا رہے ہیں پیاز ہی ان موذی جانوروں کی اصل دشمن ہے۔

طریقہ:

پیاز کو اچھی طرح پیس لیں اور اس کا پانی نکال لیں۔

اب ایک چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک چمچ لیموں کا رس اچھی طرح مکس کریں۔ اس میں پیاز کا پانی شامل کرلیں اور اگر چاہیں تو اس کو چھان بھی لیں تاکہ صرف پانی تیار ہو جائے۔

اب سپرے بوٹل میں ڈال کر اس کو اچھی طرح ہلائیں۔

پورے گھر میں اس پانی کا سپرے کریں اور 1 گھنٹے کے لیے بند کردیں۔

آپ دیکھیں گے کہ پیاز کی بدبو سے ہی ڈھیروں لال بیگیں مر چکے ہوں گی اور چھپکلی کا بھی دم گھٹ رہا ہوگا۔