انفوٹینمنٹ

عاطف اسلم کا بڑا اقدام، مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار کا مفت تشخیصی لیب کو 20 ملین روپے کا عطیہ

Share: Next Story >>>

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور انکی اہلیہسارہ عاطف نے اپنے ہم وطنوں کی محبت اور انکی مدد کےلیے مفت تشخیصی لیب کو 20 ملین روپے عطیہ کرکے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔

گلوکار عاطف اسلم اپنی جاندار آواز کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے سبب لاکھوں مداحوں کے دلوں میں اپنا گھر کرچکے ہیں۔

گلوکار عاطف اسلم کا حال ہی میں سرزمینِ فلسطین کے مسلمانوں کے لیے 15 ملین کی امداد کرنے کا چرچہ ابھی تھما نہ تھا کہ انہوں نے پھر سے ایک کثیر رقم عطیہ کرکے ایک بار پھر مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

گلوکار عاطف اسلم نےجے ڈی سی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مفت تشخیصی لیب کے لیےفراخ دلی سے ہاتھ بڑھاتے ہوئے 20 ملین روپے کی امداد کرکےانسان دوستی کے جذبے کی مثال قائم کردی۔

رپورٹ کے مطابقجے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کی پہلی فری ڈائیگنوسٹک لیب کا آغاز کرنے جارہی ہے جہاں صوبے بھر سے آنے والے روزانہ ہزاروں افراد کے بغیر کسی معاوضے کے 250 اقسام کے مفت خون کے ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

جے ڈی سی کے جنرل سیکرٹری ظفر عباس کا مقصد عوام کو مفت، اعلیٰ معیار کی تشخیصی خدمات فراہم کرنا ہے جس اہم اور قابلِ تعریف عمل میں حصہ ڈال کر گلوکار نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ انکے دل میں بھی انسانی ہمدردی اور انکے لیے درد بھرا ہوا ہے۔

عاطف اسلم نے ناصرف پاکستان کے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے بلکہ متعدد ہٹ گانے گا کر بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی پہچان بنائی ہے۔