لائف اسٹائل

دنیا کے حسین اور خوبصورت ترین ممالک کونسے؟

پہاڑی ، میدانی اور ساحلی علاقے شامل

Share: Next Story >>>

گنیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ خاتون کیسینڈرا ڈی پیکول دنیا کے کل 196 ممالک میں سے 193 کا سفر کرچکی ہیں۔ خوبصورتی کے لحاظ سے انہوں نے دنیا کے چند ممالک کا تذکرہ کرتے ہوئے خوبصورت ترین ممالک کا انکشاف کیا ہے۔

دلکش مناظر، پہاڑی علاقے ، جنگلات، میدان اور ساحلی علاقوں پر مشتمل 5 خوبصورت ترین ممالک ہیں جہاں کی کھلی فضاؤں میں خوشگوار وقت گزارا جا سکتا ہے۔

1. منگولیا

کیسینڈرا ڈی پیکول نے سفر کا عالمی ریکارڈ توڑنے کی دھن میں اپنی 27ویں سالگرہ منگولیا میں دریائے تول کی حسین وادی منائی۔

کیسینڈرا ڈی پیکول نے منگولیا کے صحرائی علاقے ، ساحلی کنارے، گھنے جنگلات اور سرسبز و شاداب میدان کو زمین پر جنت کا منظر پایا۔

2. سوئٹزرلینڈ

کیسینڈرا ڈی پیکول کے نزدیک سوئٹزرلینڈ وسیع خوبصورتی کا حامل ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی ثقافت ، پہاڑی علاقے اور ان کے درمیان گاؤں ، جھیلیں ، صاف ہواءیں ، مہربان میزبان لوگ اور تازہ کھانا نہ صرف اس کی دلکشی میں اضافے کا باعث ہے بلکہ یہ مثبت سوچ کے ساتھ اپنائیت کا بھی احساس دلاتے ہیں۔

3. کینیڈا

کیسینڈرا ڈی پیکول کینیڈا کو وسیع پہاڑی سلسلوں اور قدیم جھیلوں کی وجہ سے بے حد پسند کرتی ہیں۔

کیوبیک کی فرانسیسی سے متاثر ثقافت سے لے کر وینکوور کے ساحلی پٹی تک، کیسینڈرا ڈی پیکول نے کینیڈا کو ہمیشہ غیر معمولی پایا۔ مقامی لوگوں کی گرمجوشی اور مہربانی ہمیشہ انہیں متاثر کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔

کینیڈا میں کءی حیرت انگیر مقامات میں سے 'دی راکیز' ، اپنی چوٹیوں ، قدیم جھیلوں اور گلیشیئرز کے باعث ہمیسہ ان کی پسندیدہ رہی ہے۔

4. ڈومینیکا

کیسینڈرا ڈی پیکول کے نزدیک بہاماس اور سینٹ لوسیا جیسے مقامات کے درمیان اکثر نظر انداز کیا جانے والا ڈومینیکا ایک قیمتی ہیرا ہے۔ کیسینڈرا ڈی پیکول نے ڈومینیکا میں اپنے سفر کے دوران شاندار بوتیک لاج میں قیام سے ساحل سمندر تک دلکش غاروں کا لطف اٹھایا۔

ڈومینیکا سرسبز گھنے جنگلات، جھرنے والے آبشار، اور ڈرامائی آتش فشاں سمیت کئی قدرتی خوبصورتی کے مناظر سے بھرپور ہے۔

اس جزیرے کی خوبصورتی اور مقامی لوگوں کی مہربانی سیاحوں کو اپنی جانب بار بار متوجہ کرنے پر مجبور کرتی ہے جس کے باعث یہاں کھینچے چلے آتے ہیں۔

5. ریاست ہائے متحدہ

کیسینڈرا ڈی پیکول نے ریاست ہائے متحدہ کو ہر ایک کے لیے تفریحی جگہ قرار دیا جہاں سب کی تفریح کے لیے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔

ریاست ہائے متحدہ کے ہر موسم کی اپنی اپنی خاصیت ہے۔ موسم خزاں میں ورمونٹ میں پتوں کے جھڑنے کا دلکش منظر دیکھنے ، سردیوں میں کولوراڈو کے پہاڑوں کو اسکیئنگ کے لیے ، ایریزونا، کیلیفورنیا اور یوٹاہ کے صحراؤں کو موسم بہار کے دوران سفر کرنے کے لیے پسند کیا جاتا ہے۔