بالی ووڈ

شوہر ظہیر کے ہمراہ اسٹوری، سوناکشی کا دلچسپ کیپشن وائرل

دونوں اداکار اپنا ہنی مون فیز انجوائے کررہے ہیں

Share: Next Story >>>

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں شادی کے بعد اپنا ہنی مون فیز انجوائے کررہے ہیں جس کی تصاویر دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا کی زینت بھی بنائی جارہی ہیں۔

دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان اداکار کے ساتھ انٹرفیتھ میرج پر بھارت میں اداکارہ کو ‘لوو جہاد‘ کے عنوان سے کافی زیادہ ٹرول کیا گیا تاہم ٹرولرز پرواہ کیے بغیر اداکارہ سوناکشی اپنے ہنی مون پر روانہ ہوگئیں۔

حال ہی میں اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری انسٹا اسٹوری مداحوں کی توجہ سمیٹ رہی ہے جس میں اداکارہ اپنی 7 سالہ خفیہ محبت کے بارے میں مداحوں سے دلچسپ معلومات شیئر کر رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اسٹوری کے کییپشن میں اداکارہ سوناکشی سنہا نے لکھا‘ 7 سال تک اپنا اور ظہیر اقبال کا افیئر خفیہ رکھتے ہوئے اب شادی کے بعد بطور شوہر اداکار کے ساتھ تصاویر یا ویڈیوز کو ‘قریبی دوستوں‘ کے بجائے پبلکلی شیئر کرنا ایک الگ ہی فیلنگ ہے‘۔

واضح رہے اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کے افیئر کی افواہیں بھارتی میڈیا پر کافی عرصے تک سرگرم تھیں لیکن دونوں اداکاروں کی جانب سے اس معاملے کو انتہائی نجی رکھا گیا تھا۔

سوناکشی اور ظہیر شادی کے بعد اب باضابطہ طور پر بتاتے نظر آرہے ہیں کہ دونوں گذشتہ سات سال سے ایک ساتھ تھے لیکن دونوں کی ہی جانب سے شادی سے پہلے دیگر بالی وڈ سیلیبریٹیز کی طرح سیر سپاٹے یا کہیں باہرایک ساتھ نظر آنے سے حیرت انگیز طور پر گریز کیا گیا۔

تاہم اب شادی کے بعد اداکارہ کی جانب سے جاری اسٹوری پر مداح دونوں ستاروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔