انفوٹینمنٹ

آغا علی نے یک طرفہ محبت کو ’بھونڈی‘ حرکت قرار دے دیا

آغا علی یک طرفہ محبت کے خلاف کیوں؟

Share: Next Story >>>
آغا علی کا یک طرفہ محبت پر بیان سارہ علی خان پر وار؟

پاکستانی اداکار آغا علی نے یک طرفہ محبت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس نظریے کو بھونڈا قرار دے دیا۔

آغا علی نے مئی 2020 ء میں ساتھی اداکارہ حنا الطاف سے خاموشی سے شادی کی تھی لیکن اب دونوں کی طلاق کی غیرتصدیق شدہ خبریں عام ہوچکی ہیں۔

آغا علی حنا الطاف سے قبل سارہ خان کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے تھے اور شادی بھی کرنے والے تھے لیکن نامعلوم وجوہات کی وجہ سے دونوں ک پریک اپ ہوگیا اور سارہ نے گلوکار فلک شبیر سے شادی کرلی۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر آغا علی کے عمران اشرف کے ٹاک شو ’مذاق رات‘ میں دیے گئے انٹرویو کی ویڈیوز زیرِ گردش ہیں جن میں وہ مختلف موضوعات پر گہری باتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک ویڈیو میں آغا علی نے کہا کہ ’یک طرفہ محبت اسی حالت میں ہوسکتی جب جس شخص سے آپ محبت کرو وہ اس دنیا میں ہی نہ ہو کیونکہ وہ شخص دنیا میں ہے جس سے آپ یک طرفہ محبت کرتے ہیں تو اس سے زیادہ بھونڈا کام کوئی اور ہونہیں سکتا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ ساری باتیں کہ یک طرفہ محبت پر صرف میرا حق ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایک بندہ اپنی زندگی میں خوش ہے اور آپ ایسے شخص کیلئے کسی کونے میں بیٹھ کر رو رہے ہیں اور اس شخص کو آپ کی پرواہ نہیں ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہاں اگر کوئی ایسا شخص ہے جو بدلے میں تمہیں پیار دے سکتا ہے تو اس کے لیے مر جاؤ، مٹ جاؤ سب کر جاؤں تب یہ بات سمجھ آتی بھی ہے‘۔