انفوٹینمنٹ

میں ’لور بوائے‘ تھا پر ’پلے بوائے‘ نہیں ہوں، آغا علی

آغا علی نے اپنی ذات کے حوالے سے پھیلی غلط فہمی پر خاموشی توڑ دی

Share: Next Story >>>
میں سچ ہی بولتا ہوں، آغا علی

پاکستانی خوبرو اداکار آغا علی نے ماضی میں ’لور بوائے‘ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے لوگوں کے ذہن میں بننے والی اپنی غلط پہچان کے حوالے سے بھی لب کشائی کردی۔

ڈراما ’بند کھڑکیاں‘ ، ’میں ہاری پیا‘ اور ’مجھے خدا پہ یقین ہے‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار آغا علی نے حال ہی میں عمران اشرف کے ٹاک شو ’مذاق رات‘ میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذات کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔

دورانِ انٹرویو عمران اشرف نے آغا علی سے پوچھا کہ ’ آپ کا لوَر بوائے امیج کیوں ہے؟ ، جس پر آغا لی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’کیونکہ میں تھا ایک زمانے میں لوَر بوائے‘۔

آغا علی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ میں جھوٹ نہیں بولتا، جیسے ہمارے ہاں رواج ہے کہ فنکاروں کا انٹرویوز دیتے ہوئے بھی ایک کردار نبھا رہے ہوتے ہیں اور مجھے یہ نہیں پسند کیونکہ میں جو ہوں وہ میں انٹرویوز میں ہی تو لوگوں تک پہنچا سکتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ‘ میں اپنی دل کی بات انٹرویوز میں کہہ دیتا ہوں تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ آخا علی حقیقت میں ہے کون‘۔

انکا کہنا تھا کہ ’ آغا علی ابھی خود کو ذاتی طور پر ری بلڈ کر رہا ہے، جب آپ بڑے ہوتے ہیں خود ٹھکریں کھاتے ہیں تو اس دوران آپ کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے اور اپنی پہچان بنانے میں وقت لگ جاتا ہے‘۔

آغا علی نے آخر میں کہا کہ ’ میں ایسا ہی ہوں، سچ ہی بولتا ہوں ، لیکن اللہ کی قسم میں پلے بوائے نہیں ہوں‘۔