اسکینڈلز

ہانیہ عامر کا ممکنہ ایک اور افیئر بےنقاب

ہانیہ عامر کے اسکینڈلز پر ایک نظر

Share: Next Story >>>
حرا بلیح کی شادی میں ہانیہ عامر کی گونج سنائی دینے لگی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامرکی وجہ شہرت یوں تو اداکاری کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹس بھی ہیں جن سے وہ مداحوں کے دلوں کو لبھاتی نظر آتی ہیں،لیکن انکا نام کسی اسکینڈل کا حصہ نہ بنے ایسا اب شاید ممکن نہیں رہا۔

ہانیہ عامر اور بادشاہ کے تعلقات:

گزشتہ کئی عرصے سے ہانیہ عامر کی گونج نہ صرف پاکستان بلکہ حریف ملک بھارت میں بھی سنائی دے رہی ہے کبھی انکا نام بھارتی ریپر و گلوکار ’بادشاہ’ سے جوڑا جاتا ہے تو کبھی وہ اپنی کسی کلاس فیلو سے محبت کا اظہار کرتی سنائی دیتی ہیں۔

’میرے ہمسفر’ کی اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں گلوکار ریپر سے متعلق تعلقات کی چہ مگوئیوں پر لب کشائی کرتے ہوئے انہیں محض اپنا ایک اچھا دوست قرار دیا جبکہ اسی دوران انکا نام متنازع پوسٹ کے سبب گلوکارہ مومنہ مستحسن کے بھائی حیدر مستحسن کے ساتھ بھی جوڑا جانے لگا ۔

ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن کے افیئر کی گونج:

یہ کہانی بھی کسی پراجیکٹ کے تشہری مہم کا حصہ نکلی لیکن اس کے باوجود دل پھینک، اور دوستانہ مزاج کی مالک ہانیہ عامر کے نئے افیئر نے سر اٹھالیا جس میں اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان کا نام شامل تھا جو ہانیہ عامر کیساتھ مشترکہ پراجیکٹ کا حصہ رہے ہیں۔

ہانیہ عامر اور زاویار نعمان کے چرچے:

مختلف ایونٹس ہوں یا کوئی فوٹو شوٹ ہانیہ اور زاویار کا نام ایک ساتھ جڑنے کے بعد مداح جلد اس جوڑے کی شادی کی خواہش کرتے نظر آئے۔

ان تمام تر اسکینڈلز کے بعد اب ہانیہ عامر کا نام ایک ایسے شخص کیساتھ جوڑا جانے لگا جو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کانٹنٹ کریئٹر حرا بلیح کی ان دنوں سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے لیکن ان تقریبات میں جو نام موضوع بحث بنا وہ اداکارہ ہانیہ عامر کا تھا۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا تعلق:

ہانیہ عامر کے محبت کا چیپٹر یہاں بھی ختم نہیں ہوا بلکہ انکا نام گلوکار عاصم اظہر کیساتھ بھی خبروں کی سرخیوں میں جگہ بناچکا ہے۔

ماضی میں ہانیہ عامر کا نام گلوکار عاصم اظہر سے جوڑا جاتا رہا ہے اور ان کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آتی رہیں ۔

حالانکہ یہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو بہترین دوست قرار دیتے تھے اور دونوں دبے الفاظ میں ایک دوسرے پر تنقید بھی کرتے رہےہیں لیکن اس کے باوجود دونوں کے تعلقات کے حوالے سے ماضی میں سوشل میڈیا پر ان کی منگنی کی افواہیں بھی پھیلیں،

لیکن دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ایک دوسرے سے تعلقات کا خاتمہ کرنے کا اعلان کیا ۔

اب عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی ہے۔

ہانیہ عامر اور بیرسٹر حسن علی کا ماضی کا افیئر:

حرا بلیح اور بیرسٹر حسن علی کی شادی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کرتے نظر آئے کہ حرا بلیح کا انتخاب کرنے سے قبل حسن علی ہانیہ عامر میں دلچسپی رکھتے تھے۔

ریڈٹ پر گردش کرنے والے تبصروں کے مطابق حسن علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر کئی بولڈ ماڈلز کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ انکے ماضی میں بھی کئی لڑکیوں کیساتھ تعلقات قائم تھے جن میں ایک نام اداکارہ ہانیہ عامر کا بھی موجود ہے۔

ہانیہ عامر نے حسن خان کو فالو کیا ہو ہے، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

صارفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ حسن علی دل پھینک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انکی انسٹا فیڈ بھی بولڈ ڈریسنگ میں ملبوس ماڈلز سے بھری ہوئی ہیں۔

اسکرین گریب بشکریہ ریڈٹ

جبکہ حسن علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو کئی لڑکیوں کے علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر کا حسن علی فالو کو کرنا اور انکے ساتھ تصاویر بنوانا ماضی کی کہانی کی جانب اشارہ دیتا معلوم ہورہا تھا۔

ریڈٹ صارفین کے دعوے:

اسکرین گریب

ریڈٹ پر موجود ایک صارف نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ’ہانیہ عامر اور حسن علی اس وقت سے تعلقات میں ہیں جب ہانیہ عامر انڈسٹری سے کوسوں دور تھیں لیکن ڈراما سیریل ’پرواز ہے جنون’ میں اداکاری کے بعد وقت نے ایسا پلٹا کھایا یہ ان دونوں نے محض دوستی کے علاوہ اپنے تمام تر تعلقات کو الوداع کہہ دیا۔

اسکرین گریب

اسی کے ساتھ ایک اور صارف نے تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ’میں تصدیق کر سکتا ہوں۔ حسن اور ہانیہ 2014/15 میں ڈیٹنگ کر رہے تھے۔ اور انکے پاس ابھی بھی ہانیہ عامر کی چند تصاویر موجود ہیں‘۔

اس بات میں کتنی سچائی ہے اگر جاننا چاہیں توحسن خان نے 28 جولائی 2019 کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں ہانیہ عامر کو انکے کاندھے پر ہاتھ رکھے پوز دیتے دیکھا گیا۔

جبکہ اس سے قبل 11 فروری 2018 کو سامنے آنے والی متنازع پوسٹ بھی قابل توجہ تھی، اس پوسٹ میں ہانیہ عامر اور حسن خان موجود تھے جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کے اتنے قریب کیوں ہیں؟

6 اگست 2016 میں بھی سامنے آنے والی پوسٹ میں بھی ہانیہ اور حسن کو ایک ساتھ دیکھ کر پرفیکٹ کپل کے نعرے بلند ہوتے سنائی دیے۔

اگر چہ حسن علی اور ہانیہ عامر کی جانب سے ان افیئرز کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہیں لیکن حرا بلیح سے شادی کرنے کے باوجود ماضی کے اس ممکنہ افیئر کی گونج تاحال سنائی دے رہی ہے۔