کھیل

نہ وسکی نہ دارو، بھارت آمد پرکوہلی کا استقبال کس کھانے سےکیا گیا؟

دہلی پہنچنے پر کپتان روہت شرما کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

Share: Next Story >>>
دہلی پہنچنے پر کپتان روہت شرما کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

امریکہ میں آئے سمندری طوفان بیرل کی وجہ سے بارباڈوس میں پھنس جانے کے بعد ‘T20 ورلڈ چیمپیئن ٹیم انڈیا‘ بالآخر ہندوستان پہنچ گئی۔ ہندوستان کی سرزمین پر اترتے ہی بھارتی ٹیم کا نئی دہلی میں شاندار استقبال کیا گیا۔

دہلی کی سڑکیں ‘روہت اور کوہلی‘ کےنعروں سے گونج اٹھیں سلیبریشنز کی ویڈیوز بھارتی میڈیا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئیں۔

فاتح ہندوستانی کرکٹ ٹیم نئی دہلی کے ‘ آئی ٹی سی موریا ہوٹل‘ پہنچی تو بھارتی عوام نے اپنے چیمپئنز کا شاندار جشن کے ذریعے استقبال کیا۔

کپتان روہت شرما اور ان کی ٹیم کو پھول نچھاور کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ اور پرجوش بھنگڑا پرفارمنس پیش کرکے بھارت میں خوش آمدید کہا گیا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں کی مزیدار پکوانوں کے ساتھ تواضع بھی کی گئی جس میں خاص طور پر کرکٹر ویرات کوہلی کی پسندیدہ ڈِش چھولے بھٹورے قابلِ ذکر ہیں۔

جشن کی ویڈیوز میں نظر آنے والا ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور انڈین جرسی کی طرز پر منبی کیک بھی لائم لائٹ کا حصہ بنا جس نے سلیبریشن کی تقریب میں مزید چار چاند لگائے۔

بعد ازاں ٹیم انڈیا کی جانب سے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی گئی جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیم انڈیا نے بھارتی وزیرِ اعظم سے ملاقات کی جس میں انہیں وزیرِ اعظم کے ساتھ ون آن ون ٹاک کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے اس موقع پر ٹیم انڈیا نے مودی کے ہمراہ ورلڈ کپ کی ٹرافی سمیت گروپ فوٹو کیلئے پوز بھی دیا ۔

واضح رہے بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی سے مبارکباد وصول کرنے کے بعد ٹیم ایک خصوصی فلائٹ کے ذریعے ‘وانکھیڑے اسٹیڈیم‘ کیلئے جائے گی۔

جہاں ٹیم کے اعزاز میں منعقد کی گئی ایک اور تقریب میں کپتان روہت شرما بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کو ورلڈکپ کی ٹرافی تھمائیں گے جوکہ 2 سال کیلئے بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں موجود رہے گی۔