انفوٹینمنٹ

جنت مرزا ’ٹائٹینک‘ کی ’روز‘ بن گئیں

سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے

Share: Next Story >>>
جنت مرزا کی نئی تصاویر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی

پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ہالی وڈ کی سپر ہٹ رومانوی فلم ’ٹائیٹینک‘ کے کردار ’روز‘ کے مشہورِ زمانہ لُک کو اپنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

جسطرح فلم بینوں کے دلوں میں ’ٹائیٹینک‘ راج کرتی ہے اسی طرح جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک کی دنیا میں راج کر رہی ہیں اور25 ملین فالوورز کے ساتھ ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی شخصیت کا اعزاز اپنے نام کیے بیٹھی ہیں۔

جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ویڈیو جاری کی جس میں وہ سیاہ گاؤن پہنی نظر آئیں جبکہ انہوں نے گلے میں سبز و سفید نگوں کا ہار پہنا اور اپنی زلفوں کو اونچے جوڑے میں باندھا۔

اس لُک کو جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا وہیں متعدد اسے فلم ’ٹائیٹینک‘ کی ’روز‘ کی سستی نقل قرار دیتے دکھے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ یہ خود کو ٹائیٹینک کی روز سمجھ رہی ہے‘ ، جس پر جنت مرزا نے لکھا کہ ’ نہیں لڑکی میں ایسا نہیں سمجھ رہی، پُرسکون ہوجاؤ‘۔

واضح رہے کہفلم 'ٹائی ٹینک' جیمز کیمرون کی ہدایتکاری میں بنی اور 1997 میں ریلیز ہوئی، فلم میں لینارڈو ڈی کیپریو نے ’جیک ڈاؤسن‘ نامی لڑکے کا کردار ادا کیا تھا جو ایک غریب نوجوان تھا اور پوکر گیم میں ٹائی ٹینک کا ٹکٹ جیت جاتا ہے اوربوٹ میں سوار ہو جاتا ہے جہاں وہ خوبرو اداکارہ کیٹ ونسلیٹ بطور ’روز‘ نامی حسین ترین و امیر نوجوان لڑکی سے جاملتا ہے اور یہ ایک ملاقات ان کے درمیان محبت کا بیج بو دیتی ہے جو آگے چل کر شدت اختیار کرجاتا ہے۔