انفوٹینمنٹ

ریتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کی شادی؟

سوزین کی والدہ نے بوائے فرینڈ کی مکمل تفصیلات بتادیں

Share: Next Story >>>
سوزین کی والدہ نے بوائے فرینڈ کی مکمل تفصیلات بتادی

بالی وڈ اداکار ریتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کی والدہ زرین خان نے بیٹی کی دوسری شادی کی خبروں کی تصدیق کردی۔

پیشے کے اعتبار سے ‘انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان‘ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جارہا تھا کہ ‘سوزین ٹی وی اداکار علی گونی کے بھائی ارسلان گونی کو ڈیٹ کررہی ہیں‘۔

سوزین کی جانب سے اس مؤقف پر مکمل خاموشی تھی تاہم اب بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں زرین نے سوزین خان کے بوائے فرینڈ اداکار ارسلان گونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں خوش ہوں کہ بلآخر میری بیٹی نے بھی سابقہ شوہر کی طرح زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے وہ اداکار ارسلان کو ڈیٹ کررہی ہیں اور دونوں بہت خوش ہیں‘۔

زرین خان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ارسلان ماہرِ قانون ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں جن کا تعلق جموں کشمیر کے ایک سیاسی خاندان سےہے'۔

شادی کا پلان

بھارتی میڈیا سے بیٹی سوزین کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے زرین خان کا کہنا تھا کہ ‘ارسلان اور سوزین کی شادی کے حوالے سے کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کیونکہ ارسلان اداکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں جن کے لیے میں ہمیشہ اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔میری خوشی کیلئے یہی بہت ہے کہ میری بیٹی نے موو آن کرلیا ہے اور اب وہ اور ارسلان ایک ساتھ خوش ہیں۔

زرین خان نے مزید کہا کہ ‘اگر آپ کو کسی کے ساتھ خوشی ملتی ہے تو آپ خوش قسمت ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ مستقبل میں کیا ہے؟ جو ہے بس آج ہے کل کس نے دیکھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ پرانا تصور تھا کہ آپ کو خوش رہنے اور آباد رہنے کے لیے شادی کرنی ہوگی آج کے دور میں ایسا ضروری نہیں۔ ارسلان اور سوزین شادی بھی کرلیں گے لیکن ابھی صرف یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ دونوں ایک ساتھ خوش ہیں اور اپنے کیریئر پر توجہ دے رہے ہیں۔

واضح رہےسوزین خان نے دسمبر 2000 اداکار ریتیک روشن سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہریھان اور ہریدھان ہیں۔ بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی ریتیک روشن اور سوزین خان نے 2014 میں اپنی طلاق کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔