انفوٹینمنٹ

عمران عباس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

عمران عباس بھارت میں بھی مقبول ہیں

Share: Next Story >>>
عمران عباس انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے اداکار بن گئے

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار، گلوکار، ماڈل و ٹی وی میزبان عمران عباس کی مقبولیت کو مزید چار چاند لگ گئے۔

اداکار عمران عباس اپنے شوبز کیرئیر میں متعدد سپر ہٹ سیریلز دے چکے ہیں، حال ہی میں جیو ٹیلی ویژن کے ڈراما سیریل ’احرام جنون’ میں ’شانی’ کے کردار کو خوب پزیزائی ملی جبکہ انہوں نے بلاک بسٹر ڈراما ’خدا اور محبت’ سے عالمی سطح پربھی محبتیں سمیٹیں۔

لیکن اگر بات کی جائے عمران عباس کے شہرت کی تو صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ انکی مردانہ وجاہت اور دلکشی بھی انکی مقبولیت میں ایک اہم کردار اداکرتی ہے۔

41 سالہ اداکار عمران عباس کو اسی مردانہ وجاہت کے سبب مردوں کے مقابلۂ حسن میں اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

حال ہی میں اداکار کی اس شہرت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا جسکی بڑی وجہ انکا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہے۔

اداکار عمران عباس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو انکے فالوورز کی تعداد 9 ملین ہو گئی ہے جس میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

اسکرین گریب

اُنہوں نے آج تک 3 ہزار 64 پوسٹس اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ جبکہ تقریباً 9 ملین صارفین عمران عباس کو فالو کر رہے ہیں اور عمران عباس نے صرف 260 اکاؤنٹس کو فالو بیک کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز اداکارہ ہانیہ عامر کے پاس ہے۔