وائرل اسٹوریز

نمرہ خان ’ایٹلانٹس‘ کے حسن میں کھو گئیں

نئی ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Share: Next Story >>>

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نےدبئی کے پُرتعیش ریزورٹ ’ایٹلانٹس‘ کی دلکشی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

’احرامِ جنون‘ ، ’ اے مشتِ خاک‘ ، ’امِّ عائشہ‘ ، اڑان‘ اور ’مجھے خدا پہ یقین ہے ‘ جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی۔

پوسٹ میں شامل ویڈیو میں نمرہ خان سیاہ شرٹ کے ساتھ اسکرٹ اور کوٹ پہنی نظر آئیں جبکہ سر پر راؤنڈ ہیٹ بھی پہنی۔

اسکرین گریب

نمرہ خان نے اپنے ویسٹرن لُک کو مزید دلکش بناتے ہوئے مرون ہینڈ بیگ لیا جبکہ بیگ سے میچنگ ہائی ہیلزبھی پہنیں۔

ویڈیو میں نمرہ خان ’ایٹلانٹس‘ کی حسین تعمیرات کو ٹکٹکی باندھ کر تکتی نظر آئیں اور مختلف مقامات پر کھرے ہوئے پوز دیتی بھی دکھیں۔

یوں تو نمرہ خان اکثر دبئی کی سیر کرتے ہوئے ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نمرہ خان کی اس نئی ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔