وائرل اسٹوریز

وکی کوشل اور کرن اوجلا کی وائب میچ ہوگئی، شاندار رقص وائرل

وکی کوشل کی کرن اوجلا کے ساتھ اپنے گیت پر پرفارمنس

Share: Next Story >>>

بھارتی اداکار وکی کوشل نے معروف پنجابی گلوکار کرن اوجلا کے ساتھ اپنے نئے گانے ’توبہ توبہ‘ پر دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

وکی کوشل کا شمار بالی وڈ کے ’ٹال ڈارک اینڈ ہینڈسم‘ ہیروز کی فہرست میں ہوتا ہے اور وہ ناصرف اپنی دلکشی بلکہ بہترین اداکاری کے سبب بھی سب کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

وکی کوشل کا ایک اور فن جو انہیں دیگر سے منفرد بناتا ہے وہ ان کا مست ملنگ ہوکر رقص کرنا ہے۔

گزشتہ سال وکی کوشل کا چند پنجابی گانوں پر رقص اس قدر پسند کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی وہی ڈانس اسٹیپس دیتا دکھا۔ ان گانوں میں سرِ فہرست ’گڈیاں اونچیاں رکھیاں‘ ہے۔

ان دنوں وکی کوشل اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور آئے دن فلم کے پوسٹر، ٹیزرز اور گانوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹس کر رہے ہیں۔

اسکرین گریب

فلم ’بیڈ نیوز‘ کے گیت ’توبہ توبہ‘ میں کرن اوجلا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور اس گانے کے ریلیز ہونے کا اعلان کرتے ہوئے وکی کوشل نے انسٹاگرام پر کرن اوجلا کے ساتھ وائب کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وکی کوشل اور گلوکار بہترین ڈانس مووز دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وکی کوشل کا رقص ہمیشہ کی طرح ایک مرتبہ پھر خوب پسند کیا جارہا ہے۔