انفوٹینمنٹ

حرا مانی نے کیفی خلیل کے گیت پر حسن کے جلوے بکھیر دیے

حرا مانی کی ساڑھی میں نئی رِیل وائرل

Share: Next Story >>>
حرا مانی کی گلابی ساڑھی میں دلکشی کی انتہا

پاکستانی شوخ و چنچل اداکارہ حرا مانی نے دلکش ساڑھی میں سج سنور کر گلوکار کیفی خلیل کے گانے پر ویڈیو جاری کردی۔

حرا مانی ان دنوں ٹی وی اسکرینز سے زیادہ سوشل میڈیا پر نظر آتی ہیں اور انسٹاگرام ان کی سب سے زیادہ پسندیدہ ایپ ہے کیونکہ وہ اسی پر اپنی دلکش تصاویر، ویڈیوز اور نجی زندگی سے متعلق باتیں شیئر کرتی ہیں۔

حرا مانی نے انسٹاگرام پر ایک نئی رِیل جاری کی ہے جس میں وہ ستاروں، موتیوں اور نگوں کے حسین کام سے تیار گلابی ساڑھی پہنی ہوئی ہیں جبکہ اس ساڑھی کے ساتھ انہوں پف سلیوس والا سفید بلاؤز پہنا۔

اس ویڈیو میں حرا مانی بیچ کی مانگ پر میسی بن باندھی نظر آئیں جبکہ کانوں میں بڑے نگ والے بُندے اور گلے میں میچنگ ہار پہنا۔

حرا مانی نے اس ویڈیو پر کوک اسٹوڈیو پاکستان کے 15ویں سیزن میں ریلیز ہونے والا کیفی خلیل کا گیت ’پیا پیا کالنگ‘ لگایا اور ویڈیو کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر متضاد تبصرے کیے جارہے ہیں۔ بعض کو حرا مانی کا لُک پسند آیا تو چند اس لُک کی برائی کرتے بھی دکھے۔